کراچی میں آوارہ کتوں کا راج، اورنگی ٹاؤن میں 14 بچے زخمی

  کراچی: شہر میں آوارہ کتوں کے بڑھتے حملوں نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں آوارہ اور خنخوار کتوں نے میدان میں کھیلنے والے بچوں پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 14 بچے زخمی ہوگئے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی بچوں کو فوری طور پر سندھ گورنمنٹ […]

تین دن میں منکی پاکس کا تیسرا کیس رپورٹ، کراچی میں تعداد 12 ہوگئی، مقامی سطح پر پھیلاؤ کا خدشہ

کراچی: شہر میں منکی پاکس (Mpox) کا ایک اور کیس سامنے آگیا، تین دن کے دوران وائرس کا یہ تیسرا کیس رپورٹ ہوا ہے، جس کے بعد کراچی میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔ ڈیفنس کے رہائشی 26 سالہ نوجوان میں منکی پاکس کی تشخیص ہوئی ہے۔ متاثرہ نوجوان کو علاج اور نگرانی […]

کراچی میں ایم پاکس کی وبا پھیلنا شروع، ایک اور نیا کیس رپورٹ، تعداد 11 ہوگئی

کراچی: شہر میں ایم پاکس (Mpox) کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بڑھنا شروع ہوگئی ہے اور حکام کے مطابق اتوار کو ایک اور کیس سامنے آیا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق لانڈھی محبت نگر کے رہائشی 35 سالہ شخص میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق متاثرہ مریض کو […]

لاڑکانہ میں کتوں کے حملے جاری، ریبیز سے مزید ایک شخص انتقال کرگیا،سندھ میں رواں برس اموات کی تعداد 14 ہوگئی

کراچی: سندھ میں جان لیوا بیماری ریبیز کے باعث مزید ایک شخص انتقال کرگیا، جس کے بعد رواں برس ریبیز سے ہونے والی اموات کی تعداد 14 تک پہنچ گئی ہے۔ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (JPMC) کی انتظامیہ کے مطابق 45 سالہ جی ایچ مدنی کو لاڑکانہ سے تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کیا […]

نیولے کے کاٹنے سے خاتون جاں بحق، ریبیز سے مجموعی اموات 14 رپورٹ

کراچی: شہر میں ریبیز سے ایک اور خاتون جان کی بازی ہار گئی ہیں، جس کے بعد رواں سال ریبیز سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 14 تک پہنچ گئی ہے۔ انڈس اسپتال کے ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والی 42 سالہ خاتون کا تعلق جیکب آباد سے تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ […]

سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونیٹولوجی میں 22 نئے وینٹی لیٹرز کا اضافہ

کراچی: سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونیٹولوجی میں جدید طبی سہولیات کے فروغ کے لیے 22 نئے وینٹی لیٹرز کا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس سے اسپتال کی کریٹیکل کیئر صلاحیت میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اٹلی کے قونصل جنرل فابریزیو بیلی نے نئے وینٹی لیٹرز کا افتتاح کیا اور اسپتال کا تفصیلی […]

تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور کی جان بچ گئی، بروقت علاج نے بڑے نقصان سے بچا لیا

کراچی: کوئٹہ میں تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی نوجوان خاتون ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی متاثرہ آنکھ ایک آنکھ متاثر ہوئی ہے جس میں کارنیل السر یا زخم آیا ہے، تاہم بروقت طبی امداد کے باعث ان کی دونوں آنکھیں محفوظ ہیں – آریا اسپتال کوئٹہ کے ڈاکٹرز نے وائٹلز نیوز سے گفتگو کرتے […]

کوئٹہ میں تیزاب حملے کا شکار خاتون ڈاکٹر آغاخان اسپتال کے پلاسٹک سرجری وارڈ میں داخل

کراچی: کوئٹہ میں تیزاب گردی سے جھلس کر زخمی ہونے والی خاتون ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو کراچی کے آغاخان اسپتال کے پلاسٹک سرجری وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کے مختلف طبی معائنے اور ٹیسٹ مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اسپتال کے حکام کے مطابق ڈاکٹر ماہ نور کو ایئر ایمبولینس […]

کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کا معاملہ، بلوچستان حکومت کا خاتون ڈاکٹر کے اخراجات اٹھانے کا اعلان، نجی اسپتال کو مراسلہ لکھ دیا

کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے افسوسناک واقعے کے بعد بلوچستان حکومت نے متاثرہ ڈاکٹر کے علاج کے لیے فوری اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ محکمہ صحت بلوچستان نے کراچی کے پٹیل اسپتال کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے متاثرہ خاتون ڈاکٹر ڈاکٹر ماہ نور کے علاج کو سرکاری خرچ پر جاری رکھنے کی […]

سندھ میں ریبیز کا ایک اور کیس رپورٹ، حیدرآباد کی مریضہ کراچی منتقل

کراچی: سندھ میں جان لیوا بیماری ریبیز کا ایک اور مشتبہ کیس سامنے آگیا ہے۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی 35 سالہ خاتون کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال کراچی منتقل کیا گیا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق مریضہ میں ریبیز کی واضح علامات پائی گئی ہیں جن میں ہائیڈرو فوبیا (پانی سے خوف) سمیت […]