سندھ میں ریبیز کا ایک اور کیس رپورٹ، حیدرآباد کی مریضہ کراچی منتقل

کراچی: سندھ میں جان لیوا بیماری ریبیز کا ایک اور مشتبہ کیس سامنے آگیا ہے۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی 35 سالہ خاتون کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال کراچی منتقل کیا گیا ہے۔

اسپتال حکام کے مطابق مریضہ میں ریبیز کی واضح علامات پائی گئی ہیں جن میں ہائیڈرو فوبیا (پانی سے خوف) سمیت بیماری کی دیگر علامات شامل ہیں۔ اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ مریضہ کو طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

صوبے میں کتے کے کاٹنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق رواں برس سندھ بھر میں کتے کے کاٹنے کے 90 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب کراچی میں رواں سال کتے کے کاٹنے کے باعث ریبیز سے 10 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جس کے بعد ماہرین صحت نے کتے کے کاٹنے کی صورت میں فوری طبی امداد اور اینٹی ریبیز ویکسین لگوانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

شہری حلقوں نے متعلقہ اداروں سے آوارہ کتوں کی روک تھام، ویکسین کی فراہمی اور انسدادِ ریبیز اقدامات کو مؤثر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اہم خبریں

فیچر اور تجزیے

اہم خبریں