خبریں

جناح اسپتال میں اینڈوسکوپک الٹراساؤنڈ کی سہولت فراہم، لاکھوں روپے کے پروسیجرز مفت

کروڑوں روپے مالیت کی جدید اینڈوسکوپک الٹراساؤنڈ مشین معروف دوا ساز ادارے گیٹز فارما کی جانب سے جناح اسپتال کے شعبہ گیسٹروانٹرولوجی کو عطیہ کی گئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق اس سہولت سے ان مریضوں کو خصوصی فائدہ پہنچے گا جو نجی اسپتالوں میں تین سے چار لاکھ روپے تک لاگت والے پروسیجرز کے اخراجات برداشت کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔

کراچی کی 70 فیصد سے زائد عمارتیں فائر سیفٹی کے معیار پر پورا اترنے میں ناکام، کانفرنس میں انکشاف

کراچی: ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں رواں سال جن تقریباً 1900 عمارتوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کیا گیا، ان میں سے 70 فیصد سے زائد عمارتیں آگ سے بچاؤ کے مطلوبہ حفاظتی معیار پر پورا اترنے میں ناکام رہیں، جبکہ شہر میں صرف گزشتہ دو ہفتوں کے دوران آتشزدگی کے تقریباً 160 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے ہزاروں شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

جناح اسپتال کراچی میں ریبیز سے ایک اور بچہ جاں بحق، رواں سال اموات کی تعداد 41 ہوگئی

اسپتال حکام کے مطابق بچے کی شناخت صاحب ولد علی حسن کے نام سے ہوئی ہے۔ اسے یکم نومبر 2026 کو رات 7 بج کر 43 منٹ پر جے پی ایم سی کے ایمرجنسی لایا گیا تھا۔ بچے کو تیز بخار، پانی سے خوف، چڑچڑاپن اور شعور کی حالت میں تبدیلی کی شکایت تھی۔

پاکستان میں ہارٹ ٹرانسپلانٹ نہ ہونے کی وجہ سرجنز کی نہیں، ڈونرز کی کمی ہے، معروف برطانوی پاکستانی ہارٹ سرجن کا ڈاکٹر آصف حسن وائٹلز نیوز کو خصوصی انٹرویو

اسپین کی طرز پر ہر اسپتال میں ڈونر کوآرڈینیٹر تعینات کیے جائیں، ایران، بھارت اور سعودی عرب میں ٹرانسپلانٹ ہو رہے ہیں تو پاکستان میں کیوں نہیں ہوسکتے؟ وائٹلز نیوز کو خصوصی انٹرویو

جامعہ کراچی میں 47 ہزار سے زائد طلبہ اور ملازمین کے لیے ذہنی صحت کا خصوصی مرکز قائم، مفت نفسیاتی مشاورت اور تھراپی کی سہولت فراہم ہوگی

مرکز کا افتتاح پیر کے روز وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی اور سندھ مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کے چیئرمین سینیٹر ڈاکٹر کریم احمد خواجہ نے مشترکہ طور پر کیا۔