نیولے کے کاٹنے سے خاتون جاں بحق، ریبیز سے مجموعی اموات 14 رپورٹ

کراچی: شہر میں ریبیز سے ایک اور خاتون جان کی بازی ہار گئی ہیں، جس کے بعد رواں سال ریبیز سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 14 تک پہنچ گئی ہے۔

انڈس اسپتال کے ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والی 42 سالہ خاتون کا تعلق جیکب آباد سے تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ خاتون کو دو ہفتے قبل نیولے (mongoose) نے کاٹا تھا، تاہم انہوں نے اس کے بعد کوئی طبی علاج یا اینٹی ریبیز ویکسین حاصل نہیں کی۔

ریبیج پروگرام کے مینیجر آفتاب گوہر کے مطابق نیولے کے کاٹنے کے بعد ریبیز کا یہ پہلا رپورٹ شدہ کیس ہے، جو انتہائی تشویشناک صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے۔

انڈس اسپتال کے مطابق رواں سال اب تک اسپتال میں ریبیز سے 9 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں، جبکہ جناح اسپتال میں 5 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ اس طرح کراچی میں ریبیز سے مجموعی اموات 14 تک پہنچ گئی ہیں۔

ماہرین صحت نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ کسی بھی جانور کے کاٹنے کی صورت میں فوری طور پر اینٹی ریبیز ویکسین لگوانا ضروری ہے، بصورت دیگر بیماری جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

اہم خبریں

فیچر اور تجزیے

اہم خبریں