تین دن میں منکی پاکس کا تیسرا کیس رپورٹ، کراچی میں تعداد 12 ہوگئی، مقامی سطح پر پھیلاؤ کا خدشہ

کراچی: شہر میں منکی پاکس (Mpox) کا ایک اور کیس سامنے آگیا، تین دن کے دوران وائرس کا یہ تیسرا کیس رپورٹ ہوا ہے، جس کے بعد کراچی میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

ڈیفنس کے رہائشی 26 سالہ نوجوان میں منکی پاکس کی تشخیص ہوئی ہے۔ متاثرہ نوجوان کو علاج اور نگرانی کے لیے سندھ انفیکشیس ڈیزیز اسپتال نیپا کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کرلیا گیا ہے۔

اسپتال حکام کے مطابق حالیہ کیسز میں بعض مریضوں کی کوئی بیرون ملک ٹریول ہسٹری سامنے نہیں آئی، جس کے باعث شہر میں وائرس کے مقامی سطح پر پھیلاؤ جاری ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق منکی پاکس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔ شہری متاثرہ افراد سے قریبی جسمانی رابطے سے گریز کریں، صفائی کا خیال رکھیں، علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر طبی معائنہ کروائیں اور خود سے علاج سے گریز کریں۔

محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ مریضوں کو آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے جبکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نگرانی اور ضروری اقدامات جاری ہیں۔

اہم خبریں

فیچر اور تجزیے

اہم خبریں