فارمولا دودھ کے اشتہارات کی اجازت سے متعلق ہدایات واپس لی جائیں، سندھ کا ڈریپ سے مطالبہ

کراچی: سندھ حکومت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شیر خوار بچوں کے فارمولا دودھ کے اشتہارات سے متعلق حالیہ ہدایات فوری طور پر واپس لے، کیونکہ ایسے اشتہارات کی اجازت موجودہ وفاقی اور صوبائی قوانین کے منافی ہے اور اس سے ماں کے دودھ کی حوصلہ شکنی […]
ایک لاکھ 73 ہزار پاکستانیوں پر جینیاتی تحقیق، ذیابیطس، دل کے امراض اور موٹاپے سے متعلق اہم انکشافات

اسلام آباد: ایک لاکھ 73 ہزار سے زائد پاکستانیوں کے جینیاتی تجزیے پر مبنی ایک تاریخی تحقیق میں ذیابیطس، دل کے امراض، موٹاپے، جگر کی چربی، پارکنسنز اور دیگر بیماریوں سے متعلق اہم جینیاتی عوامل سامنے آئے ہیں، جن سے مستقبل میں زیادہ مؤثر اور محفوظ علاج کی راہ ہموار ہونے کی توقع ظاہر کی […]
پاکستان کے 67 فیصد افراد نے گزشتہ ایک سال میں کوئی کھیل نہیں کھیلا، کرکٹ سب سے مقبول کھیل قرار

اسلام آباد: پاکستان میں کھیلوں میں عوامی شرکت انتہائی محدود رہی ہے اور 67 فیصد پاکستانیوں نے گزشتہ ایک سال کے دوران کوئی بھی کھیل نہ کھیلنے کا انکشاف کیا ہے، جبکہ کھیلوں میں حصہ لینے والے افراد میں کرکٹ 16 فیصد کے ساتھ سب سے مقبول کھیل بن کر سامنے آئی ہے، یہ بات […]
سرکاری اسکولوں کے اساتذہ تعلیم اور تربیت میں نجی شعبے سے آگے، نصف سے زائد ماسٹرز ڈگری ہولڈر: رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان کے سرکاری اسکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ تعلیمی اور پیشہ ورانہ اعتبار سے نجی اسکولوں کے اساتذہ کے مقابلے میں زیادہ اہل ہیں، جہاں نصف سے زائد اساتذہ ماسٹرز یا اس سے اعلیٰ ڈگریوں کے حامل ہیں، جبکہ پیشہ ورانہ تدریسی اسناد رکھنے والوں کی شرح بھی نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ […]
مون سون بارشوں میں ڈینگی، ہیضہ اور ملیریا کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے، این آئی ایچ کا انتباہ

اسلام آباد: نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے مون سون سیزن کے دوران ڈینگی، ملیریا، ہیضہ، ٹائیفائیڈ، ہیپاٹائٹس اے اور ای، چکن گونیا سمیت مختلف متعدی بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔ قومی ادارہ صحت کی جانب سے بدھ کے روز جاری کی جانے والی ایڈوائزری […]
16 جون سے ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور ژالہ باری کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات پاکستان (پی ایم ڈی) نے 16 جون سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی، گرد آلود ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں، مسافروں اور متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے […]
عمران خان کی آنکھ میں پانچواں انجیکشن لگا دیا گیا، حالت میں بہتری: پمز انتظامیہ

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو پیر کے روز آنکھ کے معائنے اور علاج کے لیے اڈیالہ جیل سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) لایا گیا، جہاں انہیں آنکھ کا پانچواں انجیکشن لگایا گیا۔ پمز انتظامیہ کے مطابق 74 سالہ عمران خان کا علاج پہلے سے […]
پاکستان میں خون کے تقریباً 5 فیصد عطیات ہیپاٹائٹس، ایچ آئی وی، آتشک یا ملیریا سے متاثر نکلے

اسلام آباد: پاکستان میں سال 2023 کے دوران ٹیسٹ کیے گئے 15 لاکھ سے زائد خون کے عطیات میں سے تقریباً پانچ فیصد ہیپاٹائٹس بی، ہیپاٹائٹس سی، ایچ آئی وی، آتشک (سفلس) یا ملیریا سے متاثر نکلے، جبکہ ملک میں رضاکارانہ خون عطیہ کرنے والوں کی شرح آٹھ فیصد سے بھی کم رہی۔ عالمی […]
بالائی پاکستان میں کل سے آندھی، گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے طوفانوں کی پیشگوئی، بعض علاقوں میں موسلادھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے 11 سے 13 جون کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی، گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے طوفانوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے جبکہ نشیبی شہری علاقوں […]
24 گھنٹوں میں جگر کی 10 پیوند کاریاں، پاکستان نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

لاہور: پاکستان نے جگر کی پیوند کاری کے شعبے میں ایک تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر (پی کے ایل آئی) لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران جگر کی 10 پیوند کاریاں انجام دے کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، جن میں نو بچے اور ایک […]