مصطفیٰ کمال نے کیا غلط کہا؟ غیر محفوظ جنسی تعلقات اب بھی ایچ آئی وی پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ ہے

اسلام آباد: پاکستان میں رواں سال اب تک تقریباً 6,000 افراد میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہو چکی ہے، جن میں 60 فیصد سے زیادہ مرد ہیں، جبکہ ماہرین صحت کے مطابق غیر محفوظ جنسی تعلقات وائرس کی منتقلی کا سب سے بڑا ذریعہ بن چکے ہیں اور مردوں کے ساتھ جنسی تعلق رکھنے […]

سیسی کا ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کے لیے 2 ارب روپے کا فنڈ قائم، 37 ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی توثیق

کراچی: سندھ ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) کی گورننگ باڈی نے سیسی کے زیر انتظام کلثوم بائی ولیکا (کے وی ایس ایس) سائٹ اسپتال میں علاج کے دوران ایچ آئی وی سے متاثر ہونے والے بچوں کے علاج، ادویات اور فلاح و بہبود کے لیے 2 ارب روپے کے اینڈومنٹ فنڈ کے قیام کی […]

موٹاپا، ورزش سے گریز، دیر سے تشخیص کینسر سے بچاؤ اور علاج میں بڑی رکاوٹیں قرار، عالمی ادارۂ صحت

جنیوا: عالمی ادارۂ صحت (WHO) نے خبردار کیا ہے کہ موٹاپا، ورزش سے گریز، کینسر کی دیر سے تشخیص، علاج اور تشخیصی سہولتوں تک محدود رسائی اور تربیت یافتہ طبی عملے کی کمی دنیا بھر میں کینسر سے بچاؤ اور مؤثر علاج کی راہ میں بڑی رکاوٹیں بن چکی ہیں، جبکہ دنیا کا کوئی بھی […]

حیدرآباد میں بچوں میں ایچ آئی وی کے ایک سال میں 186 کیسز،پی ایم ڈی سی کا نوٹس، ذمہ دار معالجین کی تفصیلات طلب

اسلام آباد: حیدرآباد ڈویژن میں ایک سال میں 186 بچوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق کے بعد پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نےسخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن (ایس ایچ سی سی) سے ذمہ دار معالجین اور صحت کی سہولیات کی تفصیلات چار روز میں طلب […]

ملک بھر میں جولائی کے پہلے ہفتے سے مون سون بارشوں کا آغاز متوقع، کئی علاقوں میں شدید بارش، شہری سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک میں رواں سال مون سون کی پہلی بڑی بارشوں کا سلسلہ جولائی کے پہلے ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے، جس کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور بالائی سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش، آندھی اور گرج چمک کے […]

غیر ضروری سیزیرین آپریشن سے بعد کے حمل میں جان لیوا پیچیدگیوں کے خطرات بڑھ گئے: ماہرین

کراچی: ماہرینِ صحت نے پہلی بار ماں بننے والی خواتین کو طبی ضرورت کے بغیر سیزیرین آپریشن کے ذریعے بچوں کی پیدائش سے گریز کا مشورہ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ غیر ضروری سیزیرین آپریشن بعد کے حمل میں پلیسنٹا ایکریٹا اسپیکٹرم (Placenta Accreta Spectrum) نامی خطرناک پیچیدگی کا خطرہ بڑھا سکتا ہے، جس […]

چینی شہری آخر انسانی پلیسنٹا کیوں جمع کر رہے تھے؟

اگر آپ کا گزر کبھی سول اسپتال کراچی کے گائنی وارڈ کی طرف ہو تو وہاں آپ کو آوارہ کتے اور بلیاں خون آلود لوتھڑوں پر منہ مارتے نظر آ سکتے ہیں۔ یہ خون آلود لوتھڑے عموماً طبی فضلہ یا طبی اصطلاح میں پلیسنٹا (Placenta) ہوتے ہیں، جو بچے کی پیدائش کے بعد ماں کے […]

شوگر اور موٹاپے کے مریضوں کے لیے لاہور میں مفت لیور سکین اور جدید علاج کی سہولت شروع

لاہور: پاکستان میں شوگر اور موٹاپے کے بڑھتے ہوئے بوجھ کے پیش نظر لاہور کے “آپ کا کلینک” میں مستحق مریضوں کے لیے مفت لیور سکین اور موٹاپے و ذیابیطس کے جدید علاج کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ فلاحی منصوبہ گیٹز فارما، الرافع فاؤنڈیشن اور پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن (پی […]

پی کے ایل آئی میں دنیا کی پہلی 10 طرفہ جگر کی پیوندکاری، 24 گھنٹوں میں 10 مریضوں کو نئی زندگی مل گئی

اسلام آباد: پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) لاہور نے دنیا کی پہلی 10 طرفہ لیور ٹرانسپلانٹ سویپ چین (10-way liver transplant swap chain) مکمل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے صرف 24 گھنٹوں میں 10 مریضوں اور 10 عطیہ دہندگان پر مشتمل 20 بڑے آپریشن کامیابی سے انجام دے دیے، جس سے […]

کیا پاکستان میں صحت اور تعلیم کے لیے دفاع سے 523 ارب روپے زیادہ مختص کیے گئے؟

  اسلام آباد: وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے مالی سال 2026-27 کے دوران صحت اور تعلیم کے شعبوں کے لیے مجموعی طور پر تقریباً 3.52 کھرب روپے مختص کیے ہیں، جو وفاقی حکومت کے تین کھرب روپے کے دفاعی بجٹ سے 523 ارب روپے زیادہ ہیں۔ سرکاری بجٹ دستاویزات کے مطابق ملک بھر میں صحت […]