بی ایچ یو سے زچگی کی مریضہ واپس، حکیم اور طبیبہ اہلیہ نے مبینہ طور پر غیر قانونی سی سیکشن کر ڈالا

جھنگ: جھنگ کے علاقے اکڑیانوالہ کے قریب ایک اتائی حکیم اور اس کی طبیبہ اہلیہ نے مبینہ طور پر 24 سالہ خاتون کا غیر قانونی سی سیکشن کر دیا، جس کے نتیجے میں نومولود بچی دم توڑ گئی جبکہ ماں شدید انفیکشن اور دیگر پیچیدگیوں کے باعث کئی روز تک اسپتال میں زیر علاج رہی۔ […]

موٹاپا 229 بیماریوں کی وجہ قرار، اوسط عمر 11 سال تک گھٹنے کا خطرہ: ماہرین پاکستان میں تین کروڑ 45 لاکھ بالغ افراد ذیابیطس کا شکار ہیں

کراچی: سینئر اینڈوکرائینولوجسٹس اور طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موٹاپا 229 بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے اور اس کے نتیجے میں متاثرہ افراد کی اوسط عمر پانچ سے 11 سال تک کم ہوسکتی ہے، اس لیے طرز زندگی میں بروقت تبدیلی اور طبی نگرانی میں علاج ضروری ہے۔ ماہرین نے کہا کہ […]

پاکستان میں ڈینگی کے کیسز سرکاری اعداد و شمار سے 125 گنا زیادہ، تحقیق

کراچی: آغا خان یونیورسٹی کی قیادت میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق پاکستان میں ڈینگی کے کیسز کی تعداد سرکاری اعداد و شمار سے 125 گنا زیادہ ہو سکتی ہے۔ تحقیق میں 2022 کے دوران ڈینگی کے اندازاً 32 لاکھ 80 ہزار کیسز سامنے آئے، جبکہ سرکاری طور پر صرف 25,932 کیسز رپورٹ کیے […]

جمعرات، جمعہ مزید شدید بارشیں، جڑواں شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے جمعرات اور جمعہ کو اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں مزید شدید سے انتہائی شدید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ موسلادھار بارشوں سے جڑواں شہروں کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ ہوسکتی ہے۔ نیشنل ویدر فورکاسٹنگ سینٹر کے مطابق مون سون ہوائیں […]

سی ایم ایچ حکام کا پمز اسپتال کا دورہ، مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا

اسلام آباد: پمز نرسری میں آتشزدگی سے 14 نومولود بچوں کی ہلاکت کے بعد اسپتال کی صورتحال بہتر بنانے کی کوششوں کے تحت سی ایم ایچ کے اعلیٰ حکام پر مشتمل ٹیم نے پیر کی صبح پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا دورہ کرکے انتظامی امور، طبی سہولیات اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔ […]

پمز سانحہ: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران برطرف، ڈاکٹر محمد سلمان قائم مقام سربراہ مقرر

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر رانا عمران سکندر سمیت آٹھ افسران کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر محمد سلمان کو پمز کا قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلے پمز کے […]

پمز سانحہ: تحقیقاتی کمیٹی آگ لگنے کی حتمی وجہ کا تعین نہ کرسکی، سنگین غفلتوں کی نشاندہی

اسلام آباد: پمز نرسری میں آتشزدگی سے 14 نومولود بچوں کی ہلاکت کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی اپنی عبوری رپورٹ میں آگ لگنے کی حتمی وجہ اور مقام کا تعین نہیں کرسکی، تاہم ہسپتال کے اندرونی بجلی کے نظام یا کسی برقی و طبی آلے میں خرابی کو ممکنہ وجہ قرار دیتے ہوئے طبی، انتظامی، […]

سیکرٹری صحت نے پمز کے ٹینٹ آفس سے کام شروع کردیا، انتظامی مسائل حل کرنے کا عزم

اسلام آباد: وفاقی سیکرٹری صحت کیپٹن (ر) محمد محمود نے جمعرات کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے لان میں قائم عارضی ٹینٹ آفس سے کام شروع کردیا، جہاں وہ روزانہ موجود رہ کر اسپتال کے انتظامی مسائل، مریضوں کی شکایات اور طبی سہولیات کی بہتری کے معاملات کی براہ راست نگرانی کریں […]

پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت، سی ڈی اے ایک دہائی سے آتشزدگی کے خطرات سے خبردار کرتا رہا

اسلام آباد: پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے زچہ و بچہ مرکز میں بدھ کی صبح آتشزدگی سے 14 نومولود بچوں کی ہلاکت کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے ہسپتال انتظامیہ کو فائر سیفٹی کی سنگین خامیوں سے خبردار کرتے […]