ایم ڈی کیٹ کے حتمی نتائج جاری، 16 ہزار 507 امیدوار ایم بی بی ایس کے لیے مقررہ معیار پر پورا اتر گئے

حتمی نتیجے کے مطابق شکارپور کی مہیما ہریش کمار تلیجا نے 180 میں سے 179 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ چار امیدواروں نے 178 اور پانچ امیدواروں نے 177 نمبر حاصل کیے۔
فارما صنعت کے دباؤ پر چیف ڈرگ انسپکٹر سندھ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا

غلام علی لاکھو چیف انسپکٹر آف ڈرگز سندھ کا اضافی چارج بھی سنبھال رہے تھے، تاہم انہیں یہ ذمہ داری بھی چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
سندھ میں رواں سال ریبیز سے 35 اموات، کراچی میں 40 ہزار سے زائد سگ گزیدگی کے کیسز رپورٹ

سرکاری اسپتالوں کے اعداد و شمار کے مطابق 2026 کے نو ماہ کے دوران انڈس اسپتال کراچی میں 14 ہزار، جناح اسپتال کراچی میں 10 ہزار، سول اسپتال میں 10 ہزار جبکہ ٹراما سینٹر میں 7 ہزار سے زائد کتے کے کاٹنے کے کیسز رپورٹ ہوئے۔
ایم ڈی کیٹ کے پروویژنل نتائج جاری، امیدواروں کو اعتراضات جمع کرانے کی ہدایت

سیبا ٹیسٹنگ سروس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق میرٹ اور شفافیت کے عزم کے تحت مجموعی پروویژنل نتیجہ ٹاپ سے باٹم تک ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے، جبکہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے مقررہ کم از کم پاسنگ معیار پر پورا اترنے والے امیدواروں کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے۔
احسن آباد فلیٹ سے ڈاکٹر، اہلیہ اور تین بچوں کی لاشیں برآمد، وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر داخلہ کا نوٹس

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام لاشیں تقریباً پانچ روز پرانی معلوم ہوتی ہیں، تاہم موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی۔
کراچی میں ایم ڈی کیٹ 2026، شدید گرمی اور انتظامی مشکلات نے طلبہ کو پریشان کردیا

امتحان کے دوران شدید گرمی اور حبس نے امیدواروں کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔ این ای ڈی یونیورسٹی میں قائم امتحانی پنڈال کے بعض بلاکس میں پنکھے کام نہ کرنے کی شکایات سامنے آئیں، جس کے باعث طلبہ کو شدید گرمی میں امتحان دینا پڑا۔
شدید گرمی میں ایم ڈی کیٹ امتحان، سکھر آئی بی اے وائس چانسلر بےہوش، بیشتر طلباء کی حالت غیر ہوگئی

ملک بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے دوران شدید گرمی کے باعث آئی بی اے سکھر کے وی سی بے ہوش جب کہ کئی طلبہ کی حالت بھی غیر ہو گئی۔
ایم ڈی کیٹ 2026: ملک بھر میں ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد امیدوار امتحان دیں گے

سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2026 کا انعقاد سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے زیرانتظام سیبا ٹیسٹنگ سروسز کے ذریعے کیا جائے گا۔ وائس چانسلر سکھر آئی بی اے پروفیسر آصف احمد شیخ کے مطابق سندھ میں ایم ڈی کیٹ کے لیے 34 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات رجسٹرڈ ہیں۔
سندھ میں ریبیز کا 33واں کیس، 27 سالہ خاتون جناح اسپتال سے انڈس اسپتال منتقل

ذرائع کے مطابق ریبیز کا شکار ہونے والی 27 سالہ خاتون کا تعلق ٹنڈو الہیار سے ہے۔ خاتون کو تقریباً 6 ماہ قبل دائیں ٹخنے پر آوارہ کتے نے کاٹا تھا۔
ٹائپ ٹو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے سگریٹ نوشی ترک کرنے کی دنیا کی پہلی گائیڈ لائنز جاری

ماہرین کے مطابق سگریٹ نوشی ٹائپ ٹو ذیابیطس کے مریضوں میں دل کے امراض، فالج اور دیگر سنگین پیچیدگیوں کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھا دیتی ہے، جبکہ سگریٹ چھوڑنے سے ان خطرات میں کمی لائی جاسکتی ہے۔