14 ستمبر سے عمرہ زائرین کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، ٹریول ایجنسیوں کے تحفظات کا اظہار

کراچی: ایئرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان نے بین الاقوامی مسافروں، بالخصوص حج و عمرہ زائرین کے لیے نادرا انٹیگریٹڈ، پولیو، میننجائٹس، یلو فیور اور انفلوئنزا ویکسینیشن سے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں۔ 14 ستمبر سے عمرہ زائرین کے لیے نادرا انٹیگریٹڈ ویکسینیشن پروف لازمی قرار دے دیا گیا، ایئرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے واضح […]

تیسرے نیشنل ہیلتھ ایوارڈز،صحت کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو یوارڈز سے نوازا گیا، سماء ٹی وی کے رپورٹر حامد الرحمٰن آؤٹ اسٹینڈنگ ہیلتھ جرنلسٹ قرار

تقریب میں ہیلتھ جرنلزم کے شعبے میں نمایاں کارکردگی پر سماء ٹی وی کے صحت و تعلیم کے رپورٹر حامد الرحمٰن کو ’’آؤٹ اسٹینڈنگ ہیلتھ جرنلسٹ‘‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا، جبکہ اے آر وائی نیوز کے سینئر ہیلتھ رپورٹر محمد انور خان کو بھی ہیلتھ جرنلزم کے شعبے میں ایوارڈ دیا گیا۔

20 ستمبر کے ایم ڈی کیٹ میں شفافیت یقینی بنانے کا مطالبہ، پی ایم اے نے نجی میڈیکل کالجز کے فرانزک آڈٹ پر زور دے دیا

کراچی: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے 20 ستمبر 2026 کو ہونے والے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے حوالے سے مکمل شفافیت، فول پروف سیکیورٹی اور میرٹ پر مبنی امتحانی عمل یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔پی ایم اے کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ میڈیکل تعلیم […]

دل کے دورے کے علاج کی نئی حکمت عملی مؤثر، پاکستانی ماہرین کی تحقیق عالمی جریدے میں شائع

کراچی: قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ماہرین کی عالمی تحقیق میں دل کے دورے کا فوری سبب نہ بننے والی اضافی شریانوں میں اسٹینٹ ڈالنے سے پہلے خون کی فراہمی جانچنے کی حکمت عملی زیادہ مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ این آئی سی وی ڈی کے ڈاکٹر عبدالحکیم، ڈاکٹر جہانگیر علی شاہ اور ڈاکٹر احسن […]

قومی ادارہ برائے صحتِ اطفال میں آگ لگنے کے سنگین خطرات ہیں: فائر سیفٹی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف

ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کراچی کی ہدایات پر 28 اگست 2026 کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کا فائر سیفٹی آڈٹ کیا گیا۔ آڈٹ 26 اگست کو اسلام آباد کے پی آئی ایم ایس مدر اینڈ چائلڈ سینٹر میں لگنے والی آگ کے واقعے کے بعد کیا گیا، جس میں رپورٹ کے مطابق 14 نومولود بچے جاں بحق ہوئے تھے۔

بلوچستان میں کینسر کی تشویشناک صورتحال، مرد و خواتین میں غذائی نالی کا کینسر نمایاں

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں 20 سال یا اس سے زیادہ عمر کے مردوں میں غذائی نالی کا کینسر سب سے زیادہ پایا گیا۔ 2 ہزار 438 بالغ مردوں میں سے 425 افراد یعنی 17.4 فیصد غذائی نالی کے کینسر میں مبتلا تھے۔

ناظم آباد نجی اسپتال میں خاتون کے آپریشن کا معاملہ، سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن تحقیقات کرے گا

کراچی: ناظم آباد کے نجی اسپتال میں حمل نہ ہونے کے باوجود خاتون کے مبینہ آپریشن کے معاملے پر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے تحقیقات کا عمل شروع کردیا۔ تفتیشی افسر کی جانب سے واقعے سے متعلق خط سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کو موصول ہوگیا ہے۔ کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر احسن قوی کے مطابق معاملے […]