کینسر میں مبتلا حاملہ خاتون کی پیچیدہ سرجری کے بعد صحتمند بچے کی پیدائش

اسلام آباد: شفا انٹرنیشنل اسپتال میں ڈاکٹروں نے ایک نایاب اور انتہائی پیچیدہ کیس میں بائل ڈکٹ کے کینسر میں مبتلا سات ماہ کی حاملہ خاتون کا کامیاب علاج کرتے ہوئے نہ صرف ماں کی جان بچائی بلکہ مکمل مدت کے بعد ایک صحتمند بچے کی پیدائش بھی ممکن بنا دی- اسپتال کے ایک سینئر […]

2026 کے پہلے پانچ دنوں میں کراچی میں 300 بچے آوارہ کتوں کا نشانہ بن گئے

کراچی: نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی کراچی میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات نے ایک بار پھر سنگین صورت اختیار کر لی ہے، جہاں انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک (انڈس ہسپتال) کے کورنگی کیمپس میں صرف 2026 کے پہلے پانچ دنوں کے دوران 300 افراد کو کتے کے کاٹنے کے بعد […]

پاکستان میں ویپنگ استعمال کرنے والے نوجوان بارہ لاکھ سے تجاوز کر گئے

اسلام آباد: پاکستان میں اس وقت بارہ لاکھ سے زائد نوجوان الیکٹرانک سگریٹ یا ویپنگ ڈیوائسز استعمال کر رہے ہیں، حالانکہ ملک میں اکثریت اب بھی اس رجحان سے ناواقف ہے اور ہر پانچ میں سے صرف ایک بالغ فرد ہی ویپنگ کے بارے میں جانتا ہے، جس سے شہروں میں خاموشی سے پھیلتے اس […]

شدید ذہنی و جسمانی تھکن، غیر صحت مند طرزِ زندگی اور خودکشیاں پاکستانی ڈاکٹروں کی جلد اموات کا سبب قرار

اسلام آباد: پاکستان میں ڈاکٹر اور سرجن دل کے امراض، ذیابیطس، شدید ذہنی دباؤ، غیر متوازن طرزِ زندگی اور بعض افسوسناک کیسز میں خودکشی کے باعث تیزی سے کم عمری میں زندگی کی بازی ہار رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق طویل اور غیر انسانی ڈیوٹیاں، مسلسل نیند کی کمی، ورزش کا فقدان، ناقص غذا اور […]

پاکستان میں ایم پاکس/منکی پاکس کیسز کی تعداد 57 ہوگئی، پنجاب 23 کیسز کے ساتھ سرفہرست

اسلام آباد: ملک میں منکی پاکس کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آنے کے باوجود پنجاب کا محکمہ صحت مریضوں کی مکمل تفصیلات وفاقی حکام کے ساتھ شیئر کرنے پرُرضامند نہیں، جس سے بیماری کی نگرانی، پھیلاؤ پر قابو پانے اور عالمی رپورٹنگ کے نظام پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں۔ وفاقی صحت حکام کے […]

ساٹھ فیصد ڈاکٹر شدید ذہنی دباؤ کا شکار، ڈاکٹروں میں خودکشی کی شرح عام افراد سے دوگنی، ماہرین کا انتباہ

لاہور: پاکستان میں تقریباً 60 فیصد ڈاکٹر ذہنی اور جسمانی تھکن یعنی برن آؤٹ کا شکار ہیں، جبکہ ڈاکٹروں میں خودکشی کی شرح عام آبادی کے مقابلے میں تقریباً دو گنا ہے، تاہم تشویشناک امر یہ ہے کہ صرف ایک تہائی ڈاکٹر ہی نفسیاتی مدد حاصل کرتے ہیں۔ ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ […]

کیا گھریلو کبوتر بھی اینٹی بایوٹک کے خلاف مزاحم جراثیم پھیلا رہے ہیں؟

اسلام آباد: گھروں کی چھتوں، بالکونیوں اور گلی محلوں میں پالے جانے والے گھریلو کبوتر، جو اب تک زیادہ تر کھانسی، الرجی اور سانس کے مسائل کی وجہ سمجھے جاتے تھے، اب پاکستان میں اینٹی بایوٹک کے خلاف مزاحمت یعنی اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس کے ایک ممکنہ اور خاموش ذریعے کے طور پر سامنے آ رہے […]

کتّے کے کاٹنے کے بعد علاج پر پاکستان کا سالانہ 12 ارب روپے سے زائد خرچ

اسلام آباد: کتّے کے کاٹنے کے بعد ریبیز سے بچاؤ کے علاج پر پاکستان ہر سال 12 ارب روپے سے زیادہ خرچ کر رہا ہے، جو تقریباً 43 ملین ڈالر بنتے ہیں، مگر اس بھاری اخراجات کے باوجود ملک میں قابلِ بچاؤ ریبیز سے اموات رپورٹ ہو رہی ہیں، جسے ماہرین روک تھام میں سنگین […]

رواں برس آوارہ کتوں کے کاٹنے کے 6 لاکھ سے زائد واقعات، ریبیز سے اموات میں اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں سال 2025 کے دوران اب تک آوارہ کتوں کے کاٹنے کے 6 لاکھ سے زائد واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، جبکہ مختلف صوبوں سے ریبیز کے باعث انسانی اموات میں اضافے کی بھی تصدیق ہوئی ہے، سرکاری اعداد و شمار اور صوبائی ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ سب سے زیادہ […]

نیشنل لائسنسنگ امتحان میں زیادہ تر غیر ملکی میڈیکل گریجویٹس ناکام، صرف 21 فیصد امیدوار کامیاب

اسلام آباد: بیرون ملک سے میڈیکل تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طلبہ ایک بار پھر مقامی رجسٹریشن امتحان میں بری طرح ناکام ہو گئے، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے مطابق نیشنل رجسٹریشن امتحان کے حالیہ نتائج میں صرف 21 فیصد میڈیکل گریجویٹس ہی کامیابی حاصل کر سکے، جبکہ ڈینٹل گریجویٹس کی کامیابی کی شرح […]