فیض محمد برفت گوٹھ میں ہیضہ اور اسہال کی وبا، محکمہ صحت سندھ کا فوری ایکشن

کراچی: ضلع جامشورو کی یونین کونسل مول کے علاقے فیض محمد برفت گوٹھ میں ہیضہ اور اسہال کی وبا کے باعث اموات کی اطلاع پر وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متاثرہ علاقے میں ہنگامی بنیادوں پر میڈیکل کیمپ قائم کرنے کی ہدایت جاری کی۔ وزیرِ صحت کی ہدایت پر […]
پاکستان ہیلتھ ٹورازم سے 5 سال میں پانچ ارب ڈالر کما سکتا ہے، ترکی مدد کو تیار

کراچی: پاکستان ہیلتھ ٹورازم کو منظم انداز میں فروغ دے اور اسپتالوں کو عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کرے تو اگلے پانچ سال میں پانچ ارب ڈالر تک کما سکتا ہے۔ عالمی ماہرین کے مطابق پاکستان میں بہترین ڈاکٹرز، کم لاگت علاج، جدید میڈیکل سہولتیں اور خوبصورت مقامات موجود ہیں جو غیر ملکی مریضوں […]
کراچی: محکمہ صحت سندھ کا سرکاری اسپتالوں میں انتظامی اصلاحات کا فیصلہ، غیر حاضری اور پرائیویٹ پریکٹس پر کڑی نظر

کراچی: محکمہ صحت سندھ نے صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں نظم و ضبط بہتر بنانے، ڈاکٹروں کی غیر حاضری، غیر مجاز پرائیویٹ پریکٹس، اور سرکاری ادویات کے غلط استعمال پر قابو پانے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلے 18 اکتوبر 2025 کو ہونے والے ایک اہم اجلاس میں […]
سینئر صحافی وقار بھٹی کو ہیلتھ جرنلزم میں نمایاں خدمات پر نیشنل ہیلتھ ایوارڈ

کراچی: روزنامہ دی نیوز انٹرنیشنل اور جیو نیوز سے وابستہ سینئر صحافی وقار بھٹی کو صحت کے شعبے میں نمایاں خدمات، بیماریوں سے بچاؤ اور عوامی آگاہی میں مؤثر کردار ادا کرنے پر پہلا نیشنل ہیلتھ ایوارڈ دیا گیا۔ یہ ایوارڈ 22ویں ہیلتھ ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس کے سالانہ عشائیے کے موقع پر […]
معاشی دباؤ اور غیر صحت مند طرزِ زندگی نے 20 تا 30 سال کے نوجوانوں کو ذیابطیس کی لپیٹ میں لے لیا، ماہرین

کراچی: ماہرینِ ذیابطیس نے خبردار کیا ہے کہ معاشی دباؤ، دو دو نوکریاں، غیر صحت مند غذا اور جسمانی سرگرمیوں میں کمی کے باعث 20 سے 30 سال تک کے نوجوان بڑی تعداد میں ذیابطیس کا شکار ہو رہے ہیں اور انہیں اپنی بیماری کا علم اُس وقت تک نہیں ہوتا جب تک وہ دل […]
ہائی بلڈ پریشر کا شکار 10 لاکھ مریضوں کی تلاش اور علاج کے لیے مہم کا آغاز

کراچی: ملک میں ہائی بلڈ پریشر کے خاموش مریضوں کو تلاش کرنے اور انہیں علاج تک پہنچانے کے لیے قومی سطح پر آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا، جس کے تحت دس لاکھ افراد کی اسکریننگ کی جائے گی۔ یہ مہم کراچی اسکول آف آرٹس اور ڈسکورنگ ہائپرٹینشن پروگرام کے اشتراک سے شروع کی […]
سول اسپتال کراچی میں آکسیجن سپلائی اپ گریڈیشن سے 40 وارڈز مستفید ہوں گے

سول اسپتال کراچی میں آکسیجن سپلائی سسٹم کی اپ گریڈیشن کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر وقار مہدی، جاوید ناگوری اور اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد بخاری شریک ہوئے۔ سینیٹر وقار مہدی نے فیتہ کاٹ کر منصوبے کا افتتاح کیا، جس کے تحت اسپتال کی تمام پانچ […]
کراچی کی 80 فیصد عمارتیں فائر سیفٹی نظام سے محروم، شہر کسی بھی وقت بڑے سانحے کی زد میں آسکتا ہے

کراچی: شہر قائد میں فائر سیفٹی کا بحران سنگین صورت اختیار کرگیا ہے، جہاں 80 فیصد عمارتوں میں آگ سے بچاؤ کا کوئی نظام موجود نہیں جبکہ 90 فیصد عمارتوں میں ایمرجنسی راستے تک نہیں، جس کے باعث لاکھوں شہری روزانہ خطرے کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔ یہ انکشاف فائر پروٹیکشن ایسوسی ایشن […]
الخدمت نے ذہنی صحت کے علاج کو دیہی علاقوں تک پہنچانے کے لیے ’برین آن وہیلز‘ پروگرام شروع کردیا

کراچی: الخدمت پاکستان نے ذہنی صحت کے علاج کی سہولیات دیہی اور پسماندہ علاقوں تک پہنچانے کے لیے ’’برین آن وہیلز‘‘ کے نام سے ایک نیا پروگرام شروع کردیا ہے جس کے تحت دیہی اور پسماندہ علاقوں خاص طور پر سیلاب زدہ علاقوں کے عوام کو ذہنی صحت کے علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں […]
عالمی یومِ قلب 2025

پاکستان میں اچانک دل بند ہونے سے روزانہ سینکڑوں اموات: این آئی سی وی ڈی کا 1000 شہریوں کو سی پی آر ماسٹر ٹرینرز بنانے کا منصوبہ کراچی: پاکستان میں روزانہ سینکڑوں افراد اچانک دل بند ہونے کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جبکہ قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی […]