سانحہ گل پلازہ میں شہید ہونے والوں کی شناخت کا عمل شروع

کراچی: سانحہ گل پلازہ میں شہید ہونے والوں کی شناخت کا باقاعدہ عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ 60 سے زائد لاپتہ افراد کی شناخت کے لیے میڈیکولیگل سینٹر کراچی میں ڈی این اے پروفائلنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق لاشوں کی شناخت کے لیے خون اور بکل سواب کے نمونے حاصل کیے جا رہے ہیں، ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے سیمپلز سیل کر کے محفوظ تحویل میں دے دیے گئے ہیں۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کے مطابق لاشوں کی شناخت ڈی این اے کراس میچنگ کے ذریعے کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 6 لاشوں کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں جبکہ 9 لواحقین کے ڈی این اے نمونے بھی لے لیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر سمیہ سید کے مطابق تمام نمونے جامعہ کراچی کی فارنسک لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں تاکہ ڈی این اے ٹیسٹ کے عمل کو مکمل کیا جا سکے۔
پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ شناخت کا یہ عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے اور تمام متاثرین کی شناخت تک جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے