ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کے معاملے پر صوبائی محتسب کی ٹیم کا دورہ، 25 بستروں پر مشتمل اسپیشل وارڈ جلد مکمل کرنے کی ہدایت

کراچی: صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ نے ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کے علاج، سہولیات اور انتظامی امور سے متعلق شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اسی سلسلے میں صوبائی محتسب کی ٹیم نے کلثوم بائی ولیکا اسپتال کا دورہ کیا، جہاں […]
سندھ میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں نمایاں کمی، جون میں 29 میں سے 28 ماحولیاتی نمونے منفی قرار

سندھ ای او سی کے مطابق جون 2026 کے دوران صوبے سے حاصل کیے گئے 29 ماحولیاتی نمونوں میں سے 28 پولیو وائرس سے منفی قرار دیے گئے، جبکہ صرف ایک نمونے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کے والدین کا احتجاج، سہولیات کی عدم فراہمی پر تحفظات

کراچی: ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کے والدین نے سہولیات کی فراہمی میں تاخیر کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) آفس کے سامنے نعرے بازی اور حکام سے مطالبات کی منظوری کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ دوسری جانب ولیکا اسپتال کے لیے تعینات گوکل پرسن سعادت میمن […]
بلدیہ ٹاؤن میں غیر قانونی کلینکس کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 5 جعلی ہیلتھ کیئر مراکز سیل، عطائی گرفتار

کارروائی میں ڈپٹی کمشنر کیماڑی، اسسٹنٹ کمشنر بلدیہ اور دیگر متعلقہ حکام نے حصہ لیا۔ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق سیل کیے گئے مراکز عطائیوں کے زیر انتظام چل رہے تھے اور وہاں طبی خدمات غیر قانونی طور پر فراہم کی جا رہی تھیں۔
ایک اور نوجوان کانگو وائرس کا شکار

راچی: کراچی میں کانگو ہیمرجک فیور (CCHF) کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔ جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ کے رہائشی 22 سالہ رحمت اللہ کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کیا گیا، جہاں لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد ان میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریض کو تیز بخار اور ناک […]
کلثوم بائی ولیکا اسپتال میں کم عمر بچوں میں ایچ آئی وی کیسز کی سماعت، 16 نئے متاثرہ بچوں کا انکشاف

کراچی: کلثوم بائی ولیکا اسپتال میں نوعمر بچوں میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ سے متعلق کیس کی سماعت صوبائی محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت ہوئی، جس میں اسپتال کی انتظامی کارکردگی، متاثرہ بچوں کے علاج اور سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔سماعت میں سیکریٹری لیبر سندھ ساجد جمال ابڑو، کمشنر سندھ […]
پاکستان کے 7شہروں میں 40 فیصد بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک مقدار، میڈیا سے بھرپور آگاہی پھیلانے کی اپیل

خون میں سیسے کی مقدار اور اس کے اصل ذرائع معلوم کرنے کے لیے قومی سطح پر سروے ناگزیر ہے، ماہرین کراچی: پاکستان کے سات شہروں کے زیادہ خطرے والے علاقوں میں 12 سے 36 ماہ عمر کے تقریباً 40 فیصد بچوں کے خون میں سیسے (لیڈ) کی مقدار محفوظ حد سے زیادہ پائی گئی […]
جناح اسپتال میں 10 سالہ بچے کی ہلاکت کی انکوائری تعطل کا شکار، ای این ٹی شعبے کی سربراہ نے وزیر صحت سندھ کو خط لکھ دیا

کراچی: جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) میں 10 سالہ بچے کی آپریشن سے قبل ہلاکت کے معاملے کی انکوائری میں مبینہ تاخیر اور بے ضابطگیوں پر شعبہ ای این ٹی کی سربراہ نے وزیر صحت سندھ کو شکایتی خط ارسال کرتے ہوئے فوری تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔شکایتی خط […]
ولیکا اسپتال ایچ آئی وی آؤٹ بریک: مزید دو بچیوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق، متاثرہ بچوں کی تعداد 112 ہوگئی

کراچی کے کلثوم بائی ولیکا اسپتال میں مبینہ طبی غفلت سے منسلک ایچ آئی وی آؤٹ بریک میں مزید دو معصوم بچیوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے بعد ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد 112 تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ضیا کالونی سے تعلق رکھنے […]
کراچی میں ریبیز کا ایک اور شکار، 28 سالہ خاتون جناح اسپتال منتقل، سندھ میں رواں سال 17 واں کیس رپورٹ

کراچی: کراچی میں ریبیز کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے، جہاں اجمیر نگری کی رہائشی 28 سالہ خاتون کو تشویشناک حالت میں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (JPMC) منتقل کیا گیا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق خاتون میں ریبیز کی علامات ظاہر ہونے کے بعد انہیں فوری طور پر آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ […]