ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کے والدین کا احتجاج، سہولیات کی عدم فراہمی پر تحفظات

کراچی: ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کے والدین نے سہولیات کی فراہمی میں تاخیر کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) آفس کے سامنے نعرے بازی اور حکام سے مطالبات کی منظوری کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ دوسری جانب ولیکا اسپتال کے لیے تعینات گوکل پرسن سعادت میمن کا کہنا ہے کہ انڈومنٹ فنڈز کے لیے بنائی گئی کمیٹی میں انڈس اسپتال کے ڈاکٹر عبد الباری خان اور آغاخان اسپتال کے ڈاکٹر فیصل محمود جیسی معتبر شخصیات کو شامل کیا گیا ہے، وہ رہا کار وضع کر رہے ہیں ہیں جس کے بعد فنڈز کا اجراء کیا جائے گا۔

احتجاج کرنے والے والدین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کے لیے قائم کیے جانے والے انڈومنٹ فنڈز کی موجودہ کمیٹی پر تحفظات ہیں۔ ان کا مطالبہ تھا کہ ان کی داد رسی کے لیے مقرر کیے گئے فوکل پرسن کو تبدیل کیا جائے۔

والدین نے شکوہ کیا کہ صوبائی وزیر سعید غنی کی جانب سے سہولیات فراہم کرنے کے اعلانات کے باوجود انہیں تاحال کوئی عملی ریلیف نہیں ملا۔ ان کے مطابق بچوں کی ادویات کے حصول کے لیے بھی انہیں بار بار دفاتر کے چکر لگانے پڑ رہے ہیں۔

احتجاج کے دوران والدین نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات پر فوری توجہ نہ دی گئی تو وہ اپنے بچوں کے ہمراہ کراچی پریس کلب کے سامنے انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔

دوسری جانب ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کے لیے مقرر فوکل پرسن سعادت میمن نے کہا کہ انڈومنٹ فنڈز کی کمیٹی میں ڈاکٹر عبدالباری خان اور ڈاکٹر فیصل محمود جیسی معزز شخصیات کو شامل کیا گیا ہے تاکہ فنڈز کی شفاف اور مؤثر نگرانی یقینی بنائی جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ انڈومنٹ فنڈز کے اجراء کا طریقہ کار مرتب کیا جا رہا ہے اور یہ فنڈز ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی کفالت، علاج اور دیگر ضروری اخراجات کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔
بچوں کے علاج کے لیے علیحدہ فنڈ استال میں موجود ہے۔

اہم خبریں

فیچر اور تجزیے

اہم خبریں