فارما صنعت کے دباؤ پر چیف ڈرگ انسپکٹر سندھ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا

کراچی: فارما صنعت کے دباؤ پر محکمہ صحت سندھ نے صوبائی ڈرگ انسپکٹر غلام علی لاکھو کو موجودہ ذمہ داریوں سے ہٹا دیا ہے


سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر صحت سندھ غلام علی لاکھو کی منظوری سے صوبائی انسپکٹر آف ڈرگز، ڈسٹرکٹ ایسٹ، غلام علی لاکھو کو فوری طور پر ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


غلام علی لاکھو چیف انسپکٹر آف ڈرگز سندھ کا اضافی چارج بھی سنبھال رہے تھے، تاہم انہیں یہ ذمہ داری بھی چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔


نوٹیفکیشن میں غلام علی لاکھو کو تاحکمِ ثانی محکمہ صحت، حکومت سندھ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


فارما صنعت کے ذرائع کے مطابق پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) کی جانب سے غلام علی لاکھو پر فارما کمپنیوں کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے، اختیارات کے ناجائز استعمال، غیرقانونی مطالبات، اسٹاک ضبط کرنے اور ادویات کی فروخت رکوانے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔


فارما صنعت کے دباؤ پر غلام علی لاکھو کو موجودہ ذمہ داریوں سے ہٹائے جانے کی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔


سیکریٹری صحت سندھ طاہر حسین سانگی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق غلام علی لاکھو کو فوری طور پر محکمہ صحت رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اہم خبریں

فیچر اور تجزیے

اہم خبریں