ناظم آباد نجی اسپتال میں خاتون کے آپریشن کا معاملہ، سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن تحقیقات کرے گا

کراچی: ناظم آباد کے نجی اسپتال میں حمل نہ ہونے کے باوجود خاتون کے مبینہ آپریشن کے معاملے پر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے تحقیقات کا عمل شروع کردیا۔


تفتیشی افسر کی جانب سے واقعے سے متعلق خط سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کو موصول ہوگیا ہے۔ کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر احسن قوی کے مطابق معاملے سے متعلق دیگر دستاویزات اور ریکارڈ موصول ہونے کے بعد میڈیکل پینل تشکیل دیا جائے گا۔
ڈاکٹر احسن قوی کا کہنا ہے کہ میڈیکل پینل میں مختلف متعلقہ شعبوں کے ماہرین کو شامل کیا جائے گا، جو دستیاب ریکارڈ اور طبی شواہد کا جائزہ لے کر ممکنہ طبی غفلت سے متعلق اپنی فائنڈنگز دے گا۔


ان کا کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات میں وقت لگے گا، تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد ہی کسی حتمی نتیجے پر پہنچا جاسکے گا۔


واضح رہے کہ ناظم آباد کے نجی اسپتال میں خاتون کے مبینہ ڈیلیوری آپریشن کے بعد یہ معاملہ سامنے آیا تھا کہ خاتون حاملہ نہیں تھیں، جس کے بعد واقعے میں ممکنہ طبی غفلت اور اسپتال کے طریقۂ کار پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

اہم خبریں

فیچر اور تجزیے

اہم خبریں