محکمہ صحت سندھ میں دستی چھٹیوں کا نظام ختم، 31 اگست سے پورٹل لازمی قرار

کراچی: محکمہ صحت سندھ نے گریڈ 16 سے 20 تک کے افسران و ملازمین کے لیے کاغذی اور دستی چھٹیوں کا نظام ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کا اطلاق 31 اگست 2026 سے ہوگا۔


محکمہ صحت سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اسٹاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ گریڈز کے تمام افسران اور ملازمین اب ہر قسم کی چھٹی کی درخواست صرف ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم پورٹل کے ذریعے جمع کرائیں گے۔


نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ 31 اگست سے کوئی بھی فزیکل یا دستی چھٹی کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔ پورٹل کے ذریعے درخواست جمع اور منظور کرائے بغیر ڈیوٹی سے غیر حاضری کو غیر مجاز غیر حاضری تصور کیا جائے گا۔


محکمہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ پورٹل کے علاوہ کسی دوسرے طریقے سے چھٹی حاصل کرنے کی کوشش پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔


تمام سیکشن افسران کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ چھٹیوں کی درخواستوں پر کارروائی صرف پورٹل کے ذریعے کی جائے اور نئے نظام پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔


محکمہ صحت کے مطابق HRMIS پورٹل یا چھٹی کی درخواست جمع کرانے میں کسی تکنیکی مسئلے کی صورت میں فوکل پرسن ڈاکٹر اللہ بخش مشتاق، چیف ٹیکنیکل افسر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔


محکمے نے افسران و ملازمین کو پورٹل استعمال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے لاگ اِن کے لیے ویب پورٹل بھی جاری کردیا ہے۔

اہم خبریں

فیچر اور تجزیے

اہم خبریں