ڈاکٹر نگہت شاہ کے دفاع میں وزیر اعلیٰ سندھ خود سامنے آگئے

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈاکٹر نگہت شاہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد مزید تین سال کے لیے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں دوبارہ تقرری کے معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تعیناتی خالصتاً کنٹریکٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے اور یہ فیصلہ مروجہ پالیسی فریم ورک اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی قابل اطلاق گائیڈ لائنز کے مطابق ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق میڈیکل ٹیچنگ اداروں میں تجربہ کار پروفیسرز کی خدمات سے استفادہ کرنے کے لیے پی ایم ڈی سی کی جانب سے واضح رہنما اصول موجود ہیں، جن کے تحت ریٹائرڈ اور تجربہ کار فیکلٹی کی خدمات کنٹریکٹ کی بنیاد پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر نگہت شاہ کی دوبارہ تعیناتی بھی انہی مقررہ ضوابط اور گائیڈ لائنز کے تحت کی گئی ہے اور اس کا مقصد میڈیکل تدریسی ادارے میں تجربہ کار پروفیسر کی خدمات سے استفادہ کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ ڈاکٹر نگہت شاہ کو ریٹائرمنٹ کے بعد مستقل ملازمت نہیں دی گئی بلکہ ان کی تعیناتی خالصتاً کنٹریکٹ کی بنیاد پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نگہت شاہ کی تعیناتی مروجہ پالیسی فریم ورک کے مطابق کی گئی ہے، جبکہ اس میں پی ایم ڈی سی کی قابل اطلاق ہدایات اور ضوابط کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میڈیکل ٹیچنگ اداروں میں تجربہ کار پروفیسرز کی خدمات جاری رکھنے کے لیے پی ایم ڈی سی گائیڈ لائنز موجود ہیں، لہٰذا ڈاکٹر نگہت شاہ کی تین سالہ کنٹریکٹ تعیناتی مقررہ ضوابط کے عین مطابق ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ڈاکٹر نگہت شاہ کی تعیناتی کا مقصد تجربہ کار پروفیسرز کو میڈیکل تدریسی اداروں میں خدمات انجام دینے کا موقع فراہم کرنا ہے اور یہ تقرری اسی مقصد کے لیے وضع کیے گئے پالیسی فریم ورک کے تحت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر نگہت شاہ 12 اگست کو 60 سال کی عمر مکمل ہونے پر ریٹائر ہوئی ہیں۔ سندھ کابینہ نے ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد مزید تین سال کے لیے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں پروفیسر کے طور پر تعیناتی کی ہدایت کی تھی۔

اس فیصلے کے بعد جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) کے شعبہ امراضِ نسواں کی فیکلٹی کی جانب سے بھی تحفظات سامنے آئے تھے۔ فیکلٹی ممبران نے ڈاکٹر نگہت شاہ کی توسیع سے ترقی کے منتظر ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور پروفیسرز کی سینیارٹی اور ترقی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

تاہم وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کردیا ہے کہ ڈاکٹر نگہت شاہ کی دوبارہ تعیناتی مستقل ملازمت یا سروس میں مستقل جذبے کی بنیاد پر نہیں بلکہ پی ایم ڈی سی کی گائیڈ لائنز کے تحت خالصتاً کنٹریکٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

اہم خبریں

فیچر اور تجزیے

اہم خبریں