کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی کے محکمہ میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے بڑا اقدام کرتے ہوئے دو عہدے رکھنے والی ڈاکٹر مہوش مٹھانی کو عہدوں سے ہٹا دیا۔
محکمہ ایچ آر ایم کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق گریڈ 18 کی ڈاکٹر مہوش مٹھانی کو سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، جبکہ ان سے سوبھراج میٹرنیٹی اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا اضافی چارج بھی واپس لے لیا گیا ہے۔
حکم نامے میں سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز کو فوری طور پر محکمہ ایچ آر ایم میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ ایچ آر ایم کے مطابق ڈاکٹر مہوش مٹھانی کو کام میں غفلت اور لاپرواہی برتنے پر دونوں عہدوں سے ہٹایا گیا ہے۔
کے ایم سی حکام کے مطابق محکمہ میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز میں انتظامی بہتری اور عوامی طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔