میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے 15 اپریل 2026 سے بند ہو چکے، بعد ازاں داخلہ لینے والے طلبہ رجسٹر نہیں ہوں گے: پی ایم ڈی سی

اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے اعلان کیا ہے کہ تعلیمی سیشن 2025–2026 کے لیے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے 15 اپریل 2026 سے بند ہو چکے ہیں اور اس تاریخ کے بعد داخلہ لینے والے کسی بھی طالب علم کو رجسٹر نہیں کیا جائے گا۔

کونسل کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر کے تمام تسلیم شدہ میڈیکل اور ڈینٹل اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ آخری تاریخ کے بعد کسی بھی صورت داخلے نہ دیں، بصورت دیگر ایسے داخلے غیر قانونی تصور ہوں گے۔

پی ایم ڈی سی نے واضح کیا ہے کہ 15 اپریل کے بعد دیے گئے داخلے پی ایم ڈی سی ایکٹ 2022 اور متعلقہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی شمار ہوں گے، اور ایسے طلبہ کو رجسٹریشن نمبر جاری نہیں کیا جائے گا جبکہ ان کے داخلے غیر مؤثر تصور کیے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ ہدایات مجاز اتھارٹی کی منظوری سے جاری کی گئی ہیں اور تمام متعلقہ جامعات اور اداروں کے لیے لازم العمل ہیں۔

کونسل نے متعلقہ سٹیک ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ شفافیت، میرٹ اور طبی و دندان سازی کی تعلیم کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ان قواعد پر سختی سے عمل کریں۔

اہم خبریں

فیچر اور تجزیے

اہم خبریں