صحافی خاور حسین کی لاش کا پوسٹ مارٹم آج ہوگا

کراچی: ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز سندھ نے صحافی خاور حسین کے پوسٹ مارٹم کا حکم دے دیا ہے۔ یہ ہدایت ورثاء کی درخواست اور آئی جی سندھ کے خط کے بعد جاری کی گئی۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری خط میں پولیس سرجن لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد کو ہدایت دی گئی ہے کہ مرحوم خاور حسین ولد رحمت علی بجوہ کا پوسٹ مارٹم کر کے آج ہی رپورٹ ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز سندھ کو جمع کرائی جائے۔

خط کی نقول سیکریٹری ہیلتھ گورنمنٹ آف سندھ، آئی جی پولیس سندھ، ڈپٹی آئی جی شہید بینظیر آباد، ایس ایس پی سانگھڑ اور وزیر صحت کے پرسنل اسٹاف کو بھی ارسال کی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے