کراچی کے علاقے احسن آباد میں ایک فلیٹ سے ڈاکٹر، ان کی اہلیہ اور تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق فلیٹ سے برآمد ہونے والی لاشوں میں ڈاکٹر عمر، ان کی اہلیہ اور ان کی تین بیٹیاں شامل ہیں۔ ڈاکٹر عمر اور ان کی اہلیہ کی لاشیں فلیٹ کے ایک کمرے جبکہ تینوں بیٹیوں کی لاشیں دوسرے کمرے سے ملی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تمام لاشیں تقریباً پانچ روز پرانی معلوم ہوتی ہیں، تاہم موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور متعلقہ اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فلیٹ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔