کراچی: ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں شدید گرمی کے باعث طلبہ کی حالت خراب ہو گئی جب کہ کام کی زیادتی اور نیند پوری نہ ہونے کے باعث وی سی آئی بی اے سکھر بھی بے ہوش ہو گئے ۔
ملک بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے دوران شدید گرمی کے باعث آئی بی اے سکھر کے وی سی بے ہوش جب کہ کئی طلبہ کی حالت بھی غیر ہو گئی۔
ایم ڈی کیٹ کے آغاز سے قبل آئی بی اے سکھر کے وائس چانسلر آصف شیخ اچانک بے ہوش ہو گئے اور اپنی نشست سے گر پڑے۔
اس موقع پر وہاں ٹیسٹ کے لیے موجود طلبہ اور عملے نے انہیں سنبھالا اور فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی، جس کے بعد ان کی طبیعت بہتر ہو گئی۔
آئی بی اے ذرائع کے مطابق ڈاکٹر آصف شیخ کی طبیعت مسلسل کام اور ایم ڈی کیٹ کے انتظامات کی وجہ سے خراب ہوئی۔
وی سی ڈاکٹر آصف شیخ نے طبیعت کی بحالی کے بعد بتایا کہ وہ نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے بے ہوش ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ تقریباً ایم ڈی کیٹ کے جعلی پیپر آؤٹ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی۔ ماہرین کی ٹیم کے ہمراہ گزشتہ 2 راتوں سے پرچے کی نگرانی کی۔ کل رات نیند پوری نہیں ہو سکی، صبح سکھر کے امتحانی مرکز پر موجود تھا۔
دوسری ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے دوران گرمی بڑھتے ہی طلبہ کی حالت خراب ہونے لگی، انہیں او آر ایس اور جوس پلایا جا رہا ہے۔
این ای ڈی یونیورسٹی میں ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے دوران گرمی بڑھنے سے کئی طلبہ کی حالت غیر ہونے کی اطلاعات ہیں اور وہاں موجود میڈیکل ٹیم کی جانب سے 2 طالبات کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔
طلبہ کو او آر ایس اور جوس پلایا جا رہا ہے، تا کہ ان کی طبیعت بحال ہو سکے جب کہ بلڈ پریشر چیک کرنے کیلیے ڈاکٹرز کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ کے لیے لگائے گئے پنڈال کے کچھ بلاکس میں پنکھے کام نہیں کر رہے ہیں۔