کراچی کے 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق


کراچی: کراچی کے 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر فار پولیو کے مطابق کراچی کے اضلاع وسطی، شرقی، کیماڑی، ملیر، جنوبی اور غربی سے جولائی میں لیے گئے ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے مثبت آئے ہیں۔

نیشنل ای او سی کے مطابق جون میں کراچی کے ان 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کا سراغ نہیں ملا تھا، تاہم جولائی میں لیے گئے نمونوں میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔

پولیو حکام کے مطابق جولائی میں سندھ کے ضلع کشمور کے ماحولیاتی نمونے میں بھی پولیو وائرس پایا گیا۔

دوسری جانب بلوچستان کے چمن، ڈیرہ بگٹی اور کوئٹہ کے ماحولیاتی نمونے بھی پولیو وائرس سے مثبت آئے ہیں، جبکہ خیبرپختونخوا کے بنوں اور پشاور کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

پنجاب میں راولپنڈی کے جولائی میں لیے گئے ماحولیاتی نمونے میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پولیو حکام کے مطابق ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی موجودگی بچوں کے لیے خطرے کی نشاندہی کرتی ہے، جس کے باعث پولیو سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن اور مؤثر حفاظتی اقدامات کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

اہم خبریں

فیچر اور تجزیے

اہم خبریں