کراچی: شہر میں ایم پاکس (Mpox) کا ایک اور کیس سامنے آگیا، گلستانِ جوہر کے 40 سالہ شخص میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ مریض کو نیپا اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کرلیا گیا ہے، جبکہ مریض کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریض کا پی سی آر ٹیسٹ کیا گیا جس میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی۔ نیپا اسپتال میں اب تک ایم پاکس کے 7 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جبکہ کراچی میں مجموعی طور پر کیسز کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔
حکام کے مطابق ایم پاکس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے متاثرہ مریضوں کو آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے اور ضروری احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔