ایس ٹی ایس نے ایم ڈی کیٹ 2025ء کا عارضی نتیجہ جاری کردیا

سکھر: سِبا ٹیسٹنگ سروسز (STS) نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ (MDCAT) 2025ء کا عارضی نتیجہ جاری کردیا ہے۔ امتحان 26 اکتوبر 2025ء بروز اتوار سندھ کے نو شہروں اور دس امتحانی مراکز میں منعقد ہوا تھا۔

ترجمان ایس ٹی ایس کے مطابق امتحانی مراکز کراچی، حیدرآباد، جامشورو، میرپورخاص، شہید بینظیرآباد، لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم کیے گئے تھے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ایس ٹی ایس میرٹ اور شفافیت کے اصولوں پر سختی سے کاربند ہے۔ اہل امیدواروں کی فہرست کے ساتھ امتحانی نتائج ایس ٹی ایس کی ویب سائٹ پر جاری کردیئے گئے ہیں۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) کے مقررہ معیار کے مطابق، میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے کم از کم 55 فیصد نمبرز اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے 50 فیصد نمبرز حاصل کرنا لازمی ہے۔

امیدوار اگر اپنے نتیجے میں کسی غلطی یا تضاد کی نشاندہی کریں تو وہ اپنی شکایت یکم نومبر 2025ء کی شام پانچ بجے تک ای میل sts@iba-suk.edu.pk پر بھیج سکتے ہیں۔ ای میل کا عنوان “Result Grievances-MDCAT-2025” ہونا چاہیے۔

ادارے نے واضح کیا کہ صرف وہی شکایات قابلِ غور ہوں گی جو مقررہ وقت سے پہلے موصول ہوں۔ نتائج ایس ٹی ایس کی ویب سائٹ https://www.iba-suk.edu.pk/sts/announcements پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے