سندھ میں پولیو وائرس کی موجودگی میں کمی، جون میں 29 ماحولیاتی نمونوں میں صرف ایک مثبت آیا: سندھ ای او سی

کراچی: کراچی: سندھ میں21 ماحولیاتی نمونے منفی قرار، صرف ایک میں پولیو وائرس پایا گیا۔

سندھ ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) نے پولیو صورتحال پر اپڈیٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں ماحولیاتی نگرانی کے دوران مثبت رجحانات سامنے آ رہے ہیں۔ جون کے دوران سندھ سے حاصل کیے گئے 29 ماحولیاتی نمونوں میں سے صرف ایک نمونہ پولیو وائرس کے لیے مثبت پایا گیا، جبکہ 21 نمونے منفی آئے اور 7 نمونوں کی رپورٹس زیرِ عمل ہیں۔

کراچی سے جاری اعلامیہ میں سندھ ای او سی نے بتایا کہ جون میں سامنے آنے والا واحد مثبت ماحولیاتی نمونہ کراچی ایسٹ سے رپورٹ ہوا، جبکہ حالیہ راؤنڈ میں سندھ کے کسی اور ضلع سے پولیو وائرس کا کوئی مثبت ماحولیاتی نمونہ سامنے نہیں آیا۔
سندھ ای او سی کے مطابق پولیو ویکسینیشن مہم کا اگلا راؤنڈ کراچی کے تمام اضلاع میں 6 سے 12 جولائی تک منعقد کیا جائے گا، جس کے دوران والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیو وائرس کی منتقلی کا عروج کا موسم شروع ہو چکا ہے، جبکہ آبادی کی نقل و حرکت وائرس کے پھیلاؤ کا ایک اہم خطرہ ہے۔ اس صورتحال میں بچوں کے تحفظ کے لیے غلط معلومات کا تدارک اور عوام کا مستند ذرائع سے معلومات حاصل کرنا ضروری ہے۔
سندھ ای او سی کے مطابق سال 2026 میں دو قومی پولیو مہمات اور ایک خصوصی بوسٹر ڈوز مہم منعقد کی جا چکی ہیں، جن میں اعلیٰ کوریج حاصل کی گئی۔ بلند ترسیلی موسم سے قبل بھی بڑے پیمانے پر ویکسینیشن سرگرمیاں کی گئیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ سندھ نے پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں کمی کے لیے نمایاں پیش رفت کی ہے، جو کمیونٹی کے تعاون، فرنٹ لائن ورکرز اور حکومتی شراکت داروں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

اہم خبریں

فیچر اور تجزیے

اہم خبریں