کراچی رواں برس ڈینگی وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ

محکمہ صحت سندھ نے تصدیق کی ہے کہ ڈینگی وائرس سے رواں برس کی پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ جاں بحق خاتون کی عمر 48 سال تھی اور وہ کراچی کے ضلع ایسٹ کی رہائشی تھیں۔

متاثرہ خاتون کو 23 جولائی کو ایک آغاخان اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں ان کی ڈینگی رپورٹ مثبت آئی۔ محکمہ صحت کے مطابق، خاتون کو ذیابیطس اور پیشاب کی نالی کے انفیکشن (UTI) کی شکایت بھی تھی۔ خاتون گزشتہ روز انتقال کر گئیں۔

رواں برس سندھ میں ڈینگی وائرس سے 300 سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے