بلوچستان میں جدید کارڈیک سہولیات کا قیام، بی آئی سی وی ڈی منصوبہ چھ ہفتوں میں مکمل ہونے کا امکان

کراچی:

قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) حکومتِ بلوچستان کے اشتراک سے بلوچستان میں دل کی بیماریوں کے علاج کے لیے جدید اسپتال ادارہ برائے امراض قلب بلوچستان (آئی سی وی ڈی) کے قیام میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔
اس سلسلے میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس گزشتہ روز این آئی سی وی ڈی میں منعقد ہوا جس میں بلوچستان کے وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے محکمہ صحت کے افسران کے ہمراہ وڈیولنک کے ذریعے شرکت کی معروف ماہر امراضِ قلب اور این آئی سی وی ڈی کے سابق سربراہ ڈاکٹر ندیم قمر، این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر طاہر صغیر نے این آئی سی وی ڈی کی ٹیم کی نمائندگی کی۔
اجلاس میں منصوبے کی پیش رفت، تکنیکی تعاون اور سہولیات کی فراہمی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قومی ادارہ برائے امراض قلب کے حکام کے مطابق بی آئی سی وی ڈی منصوبہ جلد مکمل کر لیا جائے گا، جس کے بعد بلوچستان کے عوام کو جدید اور معیاری دل کے علاج کی سہولیات میسر آئیں گی، جہاں بلوچستان کے عوام کو دل کے تمام پیچیدہ آپریشن کی سہولت موجود ہوگی۔
این آئی سی وی ڈی کے کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر طاہر صغیر نے بتایا کہ کوئٹہ میں بی آئی سی وی ڈی کے قیام سے بلوچستان کے شہریوں کو فایدہ ہوگا اور انہیں دل کی بیماریوں کا علاج اپنے صوبے میں میسر آئے گا اور اس کے لیے انہیں کراچی میں آئی سی وی ڈی کا رخ نہیں کرنا پڑےگا،

این آئی سی وی ڈی کے سابق سربراہ ڈاکٹر ندیم قمر نے کہا کہ حکومت بلوچستان کوئٹہ عمارت تعمیر کرچکی ہے جہاں ہم تکنیکی معاونت فراہم کریں گے اور ہمارے ماہرین بی آئی سی وی ڈی جائیں گے، کوئٹہ میں قائم ہونے والا یہ ادارہ صوبے میں دل کے مریضوں کے لیے ایک بڑی پیش رفت ثابت ہوگا اور انہیں علاج کے لیے دیگر شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔

اہم خبریں

فیچر اور تجزیے

بلوچستان میں جدید کارڈیک سہولیات کا قیام، بی آئی سی وی ڈی منصوبہ چھ ہفتوں میں مکمل ہونے کا امکان

گارڈن سے ریبیز کا کیس، 42 سالہ شخص جاں بحق، مجموعی اموات 7 ہوگئیں

انڈس ہاسپٹل اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک نے علاقائی صورتحال کے باعث ICON 2026 کانفرنس ملتوی کردی