کراچی: سندھ میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس سے ایک اور شہری جاں بحق ہوگیا۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق حیدرآباد میں ڈینگی کا شکار 35 سالہ شخص انتقال کرگیا۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں مجموعی طور پر 5 ہزار 511 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 1 ہزار 130 کیسز میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق کراچی میں 3 ہزار 937 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 527 کیسز مثبت آئے، جبکہ حیدرآباد ڈویژن میں 1 ہزار 574 ٹیسٹوں میں سے 603 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرکاری اسپتالوں میں 129 نئے مریض داخل کیے گئے جبکہ نجی اسپتالوں میں 126 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
