جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج، تنخواہیں باقی صوبوں کے برابر کرنے کا مطالبہ

کراچی: جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور دیگر مطالبات کے حق میں احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹرز کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے برابر کی جائیں اور بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے۔


صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن جے پی ایم سی ڈاکٹر شاہد اعوان کے مطابق گزشتہ تین ماہ سے ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہیں ملیں، جبکہ گزشتہ سات سال سے وہ اسی تنخواہ پر کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ بھر سے ڈاکٹرز جناح اسپتال میں خدمات انجام دینے آتے ہیں، تاہم انہیں مسائل کا سامنا ہے۔


ڈاکٹر شاہد اعوان نے کہا کہ تنخواہوں میں فوری اضافہ کیا جائے، جبکہ آئندہ جنرل کیبنٹ اجلاس کے بعد احتجاج کے اگلے مرحلے میں بائیکاٹ پر غور کیا جائے گا۔


مظاہرین کا کہنا تھا کہ پی جی ٹرینیز اور ہاؤس آفیسرز کو بھی تنخواہیں نہیں ملیں، جبکہ اسپتالوں میں آئے روز تشدد اور ہراسانی کے واقعات کا سامنا رہتا ہے، اس لیے ڈاکٹرز کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔


ینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ ان کے مطالبات غیر قانونی نہیں، انتظامیہ کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ڈاکٹرز متحد ہیں۔ مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹرز کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے برابر کرکے بروقت جاری کی جائیں، بصورت دیگر بائیکاٹ کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

اہم خبریں

فیچر اور تجزیے

اہم خبریں