بھوک، مہنگائی اور ذہنی دباؤ انسانی المیوں میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن

عالمی یومِ خوراک 2026 کے موقع پر جاری کردہ بیان میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے کہا کہ اس سال عالمی دن کا موضوع ’’آج جدت، کل بہتر غذا‘‘ (Innovate Today, Nourish Tomorrow) پائیدار غذائی نظام کی تشکیل اور جدید سائنس و ٹیکنالوجی کے ذریعے مستقبل کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، تاہم پاکستان میں معاشی مشکلات اور عوام کی قوتِ خرید میں کمی کے باعث غذائی تحفظ اور صحت عامہ کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔

سندھ کے نجی اسکولوں کی عمارتوں کے اچانک معائنے کا فیصلہ، غیر محفوظ عمارتیں سیل کرنے کی ہدایت

ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن رفیعہ جاوید کی جانب سے 16 اکتوبر کو جاری کردہ مراسلے میں تمام نجی اسکولوں کے سربراہان اور منتظمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان احکامات پر فوری اور مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پشاور میں اسکول کی عمارت گرنے کا واقعہ تعلیمی اداروں کی عمارتوں کی حفاظت اور طلبہ، اساتذہ اور دیگر عملے کی جان و سلامتی یقینی بنانے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

سندھ کی 32 سرکاری جامعات کے لیے 44 ارب 460 ملین روپے کی گرانٹ، مالی بحران اور پنشن واجبات پر غور

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین، سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اور 32 سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔ وائس چانسلرز نے اپنی جامعات کو درپیش مسائل اور ضروریات سے آگاہ کیا۔

ٹریفک قوانین پر عمل کرکے 70 فیصد حادثات سے بچا جاسکتا ہے، ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ

کراچی: ٹریفک قوانین پر عمل درآمد، محفوظ رفتار، ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال سے 70 فیصد ٹریفک حادثات سے بچا جاسکتا ہے، جبکہ عوامی آگاہی اور محفوظ ڈرائیونگ کو معاشرتی رویہ بنا کر قیمتی انسانی جانوں کو تحفظ فراہم کیا جاسکتا ہے۔ یہ بات ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ٹریفک پیر محمد شاہ […]