ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کی تحقیقات کے لیے ماہر امراضِ متعدی کی تعیناتی کی درخواست، محکمہ صحت سندھ اور ایم ایم آئی ڈی ایس پی سے مدد طلب

کراچی: کلثوم بائی ولیکا اسپتال انتظامیہ نے اسپتال میں بچوں میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کی وجوہات کی تحقیقات اور انفیکشن کنٹرول کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے محکمہ صحت سندھ اور میڈیکل مائیکروبائیولوجی اینڈ انفیکشیس ڈیزیز سوسائٹی آف پاکستان (MMIDSP) سے باضابطہ معاونت طلب کر لی ہے۔ اسپتال میں ماہر امراضِ متعدی […]

ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی آؤٹ بریک، دو سال کے بچے میں وائرس کی تصدیق، متاثرین کی تعداد 95 ہوگئی

کراچی: ولیکا اسپتال سے منسلک ایچ آئی وی آؤٹ بریک کے سلسلے میں ایک اور نیا کیس سامنے آگیا، جہاں دو سال کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔ نئے کیس کے بعد متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد 95 تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق متاثرہ بچے کی ایچ آئی وی […]

دارالصحت اسپتال میں خاتون مریضہ کی مبینہ ہلاکت، سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے باضابطہ تحقیقات شروع کردیں

کمیشن کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں آج انسپکشن ٹیم دارالصحت اسپتال کا دورہ کرے گی، جہاں تمام متعلقہ معلومات اور شواہد کا جائزہ لیا جائے گا۔ تحقیقات کے دوران اسپتال کا متعلقہ ریکارڈ بھی کمیشن کی تحویل میں لیا جائے گا تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جا سکے۔

ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کے معاملے پر صوبائی محتسب کی ٹیم کا دورہ، 25 بستروں پر مشتمل اسپیشل وارڈ جلد مکمل کرنے کی ہدایت

کراچی: صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ نے ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کے علاج، سہولیات اور انتظامی امور سے متعلق شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اسی سلسلے میں صوبائی محتسب کی ٹیم نے کلثوم بائی ولیکا اسپتال کا دورہ کیا، جہاں […]

ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کے والدین کا احتجاج، سہولیات کی عدم فراہمی پر تحفظات

کراچی: ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کے والدین نے سہولیات کی فراہمی میں تاخیر کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) آفس کے سامنے نعرے بازی اور حکام سے مطالبات کی منظوری کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ دوسری جانب ولیکا اسپتال کے لیے تعینات گوکل پرسن سعادت میمن […]