کراچی: منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، متاثرہ افراد کی تعداد 9 ہوگئی

کراچی میں منکی پاکس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، شہر میں ایک اور کیس سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

اسپتال حکام کے مطابق 39 سالہ شخص میں گزشتہ روز منکی پاکس وائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد اسے فوری طور پر انفیکشیس ڈیزیز اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

اسپتال حکام کے مطابق متاثرہ شخص کو پٹھان کالونی سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں طبی معائنے اور ٹیسٹ کے بعد بیماری کی تشخیص ہوئی۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ منکی پاکس ایک متعدی بیماری ہے جو قریبی رابطے سے پھیل سکتی ہے، اس لیے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر اسپتال سے رجوع کریں۔

محکمہ صحت نے بھی شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

اہم خبریں

فیچر اور تجزیے

اہم خبریں