کراچی: منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

کراچی میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، ملیر سے تعلق رکھنے والے 40 سالہ شخص میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔جس کے بعد کراچی میں متاثرہ افراد کی تعداد تین ہوچکی ہے

متاثرہ مریض کو فوری طور پر سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ کے حکام کا کہنا ہے کہ ایک اور مشتبہ شخص کو بھی آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مشتبہ مریض میں منکی پاکس جیسی علامات پائی گئی ہیں، تاہم حتمی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی مشتبہ علامات کی صورت میں فوری طور پر قریبی اسپتال سے رجوع کریں تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

اہم خبریں

فیچر اور تجزیے

اہم خبریں