کراچی میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، بھینس کالونی کا 33 سالہ شخص متاثر

کراچی میں کانگو وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
کراچی کے جناح اسپتال میں لانڈھی بھینس کالونی کے نوجوان میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، مریض کی شناخت 33 سالہ محمد عرفان کے نام سے ہوئی ہے۔

متاثرہ شخص کو ابتدائی طور پر منہ سے خون بہنے، بخار، جسم درد کی شکایات کے ساتھ جناح اسپتال لایا گیا تھا۔ جس کے خون کے نمونے
آغا خان یونیورسٹی اسپتال بھیجے گئے تھے اور رپررٹ میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
آغاخان اسپتال کی رپورٹ کے مطابق، مریض کے خون میں CCHFV RNA کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس سے قبل ایک جون کے مہینے میں کانگو وائرس سے دو شہری انتقال کر چکے ہیں
ماہرین صحت کے مطابق کانگو وائرس ایک جان لیوا بخار ہے جو متاثرہ مویشی یا ٹک (چیچڑی) کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔
عید الاضحیٰ کے بعد کیسز میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے