سانحہ گل پلازہ: جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہو گئی، ڈی این اے شناختی عمل جاری

کراچی: کراچی کے گل پلازہ میں پیش آنے والے افسوسناک آتشزدگی کے واقعے میں جھلس کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 23 تک جا پہنچی ہے۔

پولیس سرجن کے مطابق متاثرین کی شناخت کے لیے ڈی این اے نمونے حاصل کر کے جامعہ کراچی کی سندھ فارنسک ڈی این اے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں، جہاں کراس میچنگ کا عمل جاری ہے، تاہم لاشوں کی حالت کے باعث حتمی شناخت میں وقت لگ سکتا ہے۔

پولیس سرجن کے مطابق سانحہ گل پلازہ میں جھلس کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کے مطابق اب تک 16 لاشوں کے ڈی این اے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں جبکہ 6 لاشیں ایسی تھیں جو ظاہری شناخت کے قابل تھیں۔
ڈاکٹر سمیہ سید نے بتایا کہ ایک لاش کو عبدالحمید کو شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس کے ذریعے شناخت کرلیا گیا تھا،
ڈاکٹر سمیہ سید کے مطابق 50 لواحقین کے ڈی این اے نمونے بھی حاصل کر لیے گئے ہیں تاکہ شناخت کے عمل کو مکمل کیا جا سکے۔
پولیس سرجن کے مطابق تمام ڈی این اے نمونے سندھ فارنسک ڈی این اے لیبارٹری، جامعہ کراچی بھجوا دیے گئے ہیں جہاں ڈی این اے کراس میچنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر سمیہ سید نے بتایا کہ بعض لاشیں اعضا کی صورت میں لائی گئی ہیں، جس کے باعث شناخت کا عمل پیچیدہ ہو گیا ہے اور کسی حتمی ٹائم فریم کا تعین ممکن نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شدید حرارت ڈی این اے کو ڈی نیچر کر دیتی ہے، جس سے ڈی این اے کی جانچ مشکل ہو جاتی ہے، اسی لیے رپورٹس میں وقت لگ سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے