اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں میں آئی ٹی اور ٹیلی کام سروسز کی برآمدات سے 30 سے 40 ارب ڈالر کمانے کی صلاحیت موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ضرورت صرف معیاری تعلیم، درست تربیت، حوصلہ افزائی اور امید فراہم کرنے کی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ بنو قابل پروگرام کے تحت آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں 16 لاکھ نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔
وہ پاک چین فرینڈشپ سینٹر اسلام آباد میں اے آئی ہیکاتھون پاکستان 2026 کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کر رہے تھے، جہاں ملک بھر سے منتخب 300 ٹیموں میں سے ٹیم سیلکس (Salix) نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے 7 ہزار ڈالر کا انعام جیتا۔