پاکستانی نوجوان درست تربیت کے ذریعے آئی ٹی برآمدات سے 30 سے 40 ارب ڈالر کما سکتے ہیں، حافظ نعیم الرحمٰن

ان کا کہنا تھا کہ ضرورت صرف معیاری تعلیم، درست تربیت، حوصلہ افزائی اور امید فراہم کرنے کی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ بنو قابل پروگرام کے تحت آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں 16 لاکھ نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔

تھرپارکر ایمبولینس حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی، ایک اور نومولود بچی دم توڑ گئی، وزیراعلیٰ کا فی خاندان 20 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان

اسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچی صرف ایک دن کی تھی اور حادثے میں 50 فیصد جھلس گئی تھی۔ تشویشناک حالت میں بچی کو سول اسپتال کراچی کے برنس سینٹر منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔ بچی کی میت تھرپارکر روانہ کردی گئی ہے۔