ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی آؤٹ بریک، دو سال کے بچے میں وائرس کی تصدیق، متاثرین کی تعداد 95 ہوگئی

کراچی: ولیکا اسپتال سے منسلک ایچ آئی وی آؤٹ بریک کے سلسلے میں ایک اور نیا کیس سامنے آگیا، جہاں دو سال کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔ نئے کیس کے بعد متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد 95 تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق متاثرہ بچے کی ایچ آئی وی رپورٹ مثبت آنے کے بعد اسے مزید طبی نگہداشت کے لیے متعلقہ ماہرین کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ اس آؤٹ بریک کے نتیجے میں اب تک 9 بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ دیگر متاثرہ بچوں کا علاج جاری ہے۔

متاثرہ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ ان کے پانچ بچے ہیں اور وہ دیگر تمام بچوں کے بھی ایچ آئی وی ٹیسٹ کرائیں گے تاکہ ان کی صحت کے بارے میں مکمل اطمینان حاصل کیا جا سکے اور اگر کسی میں وائرس کی تشخیص ہو تو بروقت علاج شروع کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ ولیکا اسپتال سے منسلک ایچ آئی وی آؤٹ بریک نے صحت کے نظام اور انفیکشن کنٹرول کے اقدامات پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں، جبکہ متاثرہ خاندان انصاف اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اہم خبریں

فیچر اور تجزیے

اہم خبریں