بظاہر صحت مند پاکستانیوں میں 45 فیصد ہائی بلڈ پریشر، 35 فیصد ذیابیطس کا شکار: تحقیق

پاک صحت اسٹڈی کے یہ ابتدائی نتائج عالمی یوم قلب کی مناسبت سے جامعہ کراچی کی فیکلٹی آف فارمیسی اینڈ فارماسیوٹیکل سائنسز کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار میں پیش کیے گئے۔ سیمینار کا انعقاد پاکستان کارڈیک سوسائٹی اور فارمیوو کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔
سگ گزیدگی کی روک تھام کے لیے سندھ حکومت متحرک، آوارہ کتوں کی نس بندی اور ویکسین کی فراہمی مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

سیکریٹری صحت سندھ طاہر حسین سانگی نے کہا کہ ریبیز سے پاک سندھ بنانا حکومت اور محکمہ صحت کی اولین ترجیح ہے۔ سندھ میں ریبیز کے خلاف آگاہی مہم شروع کردی گئی ہے اور عوام کو ریبیز کے مہلک اثرات سے آگاہ کرنے کے لیے بھرپور مہم جاری ہے۔