کراچی کے چلڈرن اسپتال ناگن چورنگی کا کنٹرول ایس آئی سی ایچ این نے سنبھال لیا سال کے آخر تک فعال کرنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے نیو کراچی کے علاقے ناگن چورنگی پر واقع 200 سے زائد بستروں پر مشتمل چلڈرن اسپتال کا انتظامی کنٹرول سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونیٹالوجی (ایس آئی سی ایچ این) کے حوالے کر دیا ہے، جس کے بعد اسپتال کو رواں سال کے آخر تک مریضوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق ایس آئی سی ایچ این چلڈرن اسپتال ناگن چورنگی کو اپنا چودھواں سیٹیلائٹ سینٹر بنائے گا، جس سے علاقے میں بچوں کو علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

چلڈرن اسپتال ناگن چورنگی اس سے قبل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جا رہا تھا، تاہم ملازمین کے احتجاج کے باعث اسپتال عارضی طور پر بند تھا اور اسپتال آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔

صوبائی حکومت نے اسپتال کی صورت حال کے پیش نظر اس کا کنٹرول ایس آئی سی ایچ این کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ اب اسپتال کا انتظام سنبھالنے کے بعد اسے فعال بنانے اور سال کے اختتام تک مریضوں کے لیے کھولنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اسپتال کے فعال ہونے سے نیو کراچی اور اطراف کے علاقوں میں بچوں کے علاج معالجے کی سہولتوں میں اضافہ متوقع ہے۔

اہم خبریں

فیچر اور تجزیے

اہم خبریں