کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپوٹ، رواں برس متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہوگئی

کراچی: شہر میں منکی پاکس کا ایک کیس سامنے آگیا ہے۔ متاثرہ شہری کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جناح اسپتال(جے پی ایم سی) حکام کے مطابق اسٹار گیٹ کراچی کا رہائشی 28 سالہ شخص ایم پاکس سے متاثر شہری اسپتال لایا گیا ہے۔

اسپتال حکام کے مطابق مریض گزشتہ سات روز سے بخار میں مبتلا تھا، جبکہ دو روز قبل اس کے جسم پر دانے (پُسچولر ریش) نمودار ہوئے۔ مریض کی کوئی حالیہ سفری ہسٹری نہیں ہے۔ طبی معائنے کے دوران بازوؤں، ہاتھوں، پاؤں اور جسم کے دیگر حصوں پر مخصوص دانے پائے گئے۔

مریض کو جے پی ایم سی میں داخل کیا گیا جہاں لیبارٹری (پی سی آر) ٹیسٹ کے ذریعے منکی پاکس کی تصدیق ہوئی۔ مریض کی حالت فی الحال مستحکم ہے اور اسے طبی نگہداشت فراہم کی جا رہی ہے، جس میں ڈرپس اور بخار کم کرنے کی ادویات شامل ہیں۔

حکام کے مطابق مریض کو آئسولیشن اور مزید علاج کے لیے سندھ انفیکشیس ڈیزیز منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکےمتعلقہ ادارے مریض کے قریبی افراد کی نشاندہی (کانٹیکٹ ٹریسنگ) اور نگرانی کر رہے ہیں۔

ماہرین نے کہا ہے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں، منکی پاکس ایک قابلِ علاج مرض ہے۔ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، متاثرہ افراد سے قریبی رابطے سے گریز کریں، صفائی کا خیال رکھیں اور علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق رواں برس کراچی میں منکی پاکس کا یہ چھٹا کیس ہے

اہم خبریں

فیچر اور تجزیے

اہم خبریں