پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا ایم ڈی کیٹ 2025 کے انعقاد کا اعلان

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔

پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2025 کا امتحان 5 اکتوبر کو صبح 10 بجے منعقد کیا جائے گا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے امیدواروں کا ٹیسٹ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور لے گی، جبکہ سندھ کے امیدواروں کا امتحان آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کے تحت ہوگا۔

خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان خیبر میڈیکل یونیورسٹی لے گی، جبکہ بلوچستان کے امیدواروں کا ٹیسٹ یونیورسٹی کوئٹہ لے گی۔

وفاقی دارالحکومت اور آزاد کشمیر کے امیدواروں کے لیے امتحان شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد میں ہوگا، جبکہ گلگت بلتستان اور ریاض میں مقیم امیدواروں کا امتحان بھی اسی یونیورسٹی کے زیر انتظام ہوگا۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2025 کے لیے رجسٹریشن 8 اگست سے شروع ہو گی، جو 25 اگست 2025 تک جاری رہے گی۔ لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن کرانے کی آخری تاریخ یکم ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے