کلثوم بائی ولیکا اسپتال میں مزید ایک بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق، 13 ملازمین معطل

کراچی: کلثوم بائی ولیکا اسپتال میں سامنے آنے والے ایچ آئی وی آؤٹ بریک کے معاملے میں مزید ایک 9 سالہ بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے بعد متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 110 ہوگئی ہے۔

اسپتال رپورٹ کے مطابق متاثرہ بچہ 9 سال کا ہے، بچہ کراچی کے علاقے گولیمار کا رہائشی ہے اور گزشتہ سال علاج کی غرض سے ولیکا اسپتال لایا گیا تھا اور شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بچے کو وائرس اسپتال سے منتقل ہوا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق بچوں میں ایچ آئی وی کے پھیلائو کے بعد تحقیقاتی کمیٹی نے عملے کے 13 افراد کو شوکاز جاری کیے تھے جنہیں بعد ازاں نوکروں سے معطل کیا گیا ہے، معطل کیے گئے عملے میں دو سابق ایم ایس ایز، ایک شعبہ کے سربراہ سمیت ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف شامل ہیں۔
وزارت محنت و افرادی قوت کے ذرائع کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جو عدالت میں پیش کی جائے گی۔
والدین نے دعویٰ کیا کہ اب تک 110 بچوں میں آئی وی کی تصدیق ہوچکی ہے اور 9 بچے انتقال کرچکے ہیں جبکہ متاثرہ بچوں کی تعداد 200 ہے۔

اہم خبریں

فیچر اور تجزیے

اہم خبریں