کراچی میں ڈینگی سے رواں سال کی پہلی ہلاکت رپورٹ

کراچی: ڈینگی وائرس کے باعث رواں سال کی پہلی ہلاکت رپورٹ ہوگئی ہے۔ ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثرہ مریض کا تعلق ضلع شرقی سے تھا۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے بھر میں رواں سال اب تک ڈینگی کے مجموعی طور پر 198 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جن میں سے 163 کیسز صرف کراچی ڈویژن میں سامنے آئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق حیدرآباد ڈویژن میں ڈینگی کے 24 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ میرپورخاص ڈویژن سے 8 اور سکھر ڈویژن سے 3 کیسز سامنے آئے ہیں۔
دوسری جانب سندھ میں ملیریا کے کیسز میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں سال اب تک صوبے بھر میں ملیریا کے 20 ہزار 123 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

کراچی میں ملیریا کے 184 کیسز سامنے آئے، جن میں ضلع جنوبی سے 88، ضلع غربی اور ملیر سے 29، 29 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ضلع کورنگی سے 19، ضلع شرقی سے 10 اور کیماڑی سے 4 کیسز سامنے آئے جبکہ ضلع وسطی سے 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید اعداد و شمار کے مطابق حیدرآباد ڈویژن میں ملیریا کے 7 ہزار 765 کیسز رپورٹ ہوئے، سکھر ڈویژن میں 2 ہزار 205، لاڑکانہ ڈویژن میں 5 ہزار 468، میرپورخاص میں 1 ہزار 957 جبکہ شہید بینظیرآباد ڈویژن میں 2 ہزار 544 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صاف پانی جمع نہ ہونے دیں اور مچھر سے بچاؤ کے اقدامات کو یقینی بنائیں۔

اہم خبریں

فیچر اور تجزیے

کراچی میں نوجوان منکی پاکس کا شکار ، مشتبہ کیسز کی تعداد بڑھنے سے شہریوں میں خوف پھیلنے لگا، اسپتالوں میں ہائی الرٹ

کراچی میں ڈینگی سے رواں سال کی پہلی ہلاکت رپورٹ

پی ایم ڈی سی کا بڑا فیصلہ، نجی میڈیکل کالجز میں خالی نشستیں، ایم بی بی ایس کا میرٹ 52 فیصد مقرر