غزہ کے تمام 36 اسپتال اسرائیلی حملوں سے متاثر، 47 فیصد مکمل تباہ یا غیر فعال ہو چکے ہیں، پیما

پیما ہاؤس کراچی میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیما پاکستان کے مرکزی صدر ڈاکٹر احمد سلمان غوری نے کہا کہ غزہ کا نظام صحت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اور طبی عملہ انتہائی نامساعد حالات میں مریضوں کی جان بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے بالخصوص 12 نومبر 2026 کو جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں واقع نصر میڈیکل کمپلیکس پر اسرائیلی فضائی حملے کی مذمت کی، جس میں 6 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوئے تھے۔ حملے کے نتیجے میں اسپتال کے سرجری وارڈ، ریڈیالوجی، لیبارٹری اور انتہائی نگہداشت کے شعبے متاثر ہوئے۔

جھل مگسی کا 20 سالہ نوجوان ریبیز کے باعث جاں بحق، کراچی میں رواں سال اموات کی تعداد 43 ہوگئی

اسپتال حکام کے مطابق نوجوان کی شناخت عرفان ولد غوث بخش کے نام سے ہوئی ہے۔ اسے 17 نومبر 2026 کو صبح 7 بج کر 50 منٹ پر جے پی ایم سی کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ لایا گیا۔ نوجوان کو تیز بخار، چڑچڑاپن، پانی سے خوف اور نگلنے میں دشواری کی شکایت تھی۔