کراچی میں ریبیز سے 5 سالہ بچی جاں بحق، رواں سال اموات کی تعداد 42 ہوگئی

ترجمان انڈس اسپتال کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچی کا تعلق کراچی کی فقیرہ گوٹھ، نیو سبزی منڈی کے علاقے سے تھا۔ بچی کو تقریباً تین ماہ قبل ایک آوارہ کتے نے چہرے اور سینے پر کاٹا تھا، تاہم بروقت اور مؤثر طبی علاج نہ ملنے کے باعث اس کی جان نہ بچائی جاسکی۔