جناح اسپتال میں اینڈوسکوپک الٹراساؤنڈ کی سہولت فراہم، لاکھوں روپے کے پروسیجرز مفت

کروڑوں روپے مالیت کی جدید اینڈوسکوپک الٹراساؤنڈ مشین معروف دوا ساز ادارے گیٹز فارما کی جانب سے جناح اسپتال کے شعبہ گیسٹروانٹرولوجی کو عطیہ کی گئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق اس سہولت سے ان مریضوں کو خصوصی فائدہ پہنچے گا جو نجی اسپتالوں میں تین سے چار لاکھ روپے تک لاگت والے پروسیجرز کے اخراجات برداشت کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔